تازہ ترین

جمعہ، 4 دسمبر، 2020

رہبر جون پوری کی رحلت اردو زبان و ادب کیلۓ عظیم خسارہ معروف شاعر کے انتقال پر تعزیتی نشست سے مخلتف تنظیموں کے شعراء اور ادباء کا اظہار خیال


جون پور ۔حاجی ضیاء الدین،(یو این اے نیوز 4دسمبر 2020) شہر کے محلہ میر مست واقع عرفان انصاری کی رہائش گاہ پر بزم شیرزا ہبد اکیڈمی جونپور، اور قلم کار تنظیم کی جانب سے مشہور شاعر رہبر جونپوری کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صٖدارت ڈاکٹر اختر سعید مسیحا اور نظامت احمد حفیظ نے کی۔ 



پروگرام کا آغار قاری ضیاء کے ذریعہ تلاوت کلام پاک سے ہو ا پروگرام سے قبل مرحوم کی مغفرت کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹرا ختر سعید مسیحا نے کہا کہ رہبر جونپوری کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہو اان کا دنیا سے رخصت ہو ناجونپور اور خاص طور پر ادبی دنیا کے لئے بہت بڑ انقصان ہوا ہے جن کا پر ہونا بظاہر معلوم نہیں ہو رہا ہے اللہ اپنے فضل سے ہم سب کو بدل عطا کرے۔قلم کار تنظیم کے صدر احمد نثار نے کہا کہ رہبر جونپوری کی رحلت ارود زبان ادب کے لئے ایک بڑ اخسارہ ہے وہ ملازمت کے لئے وطن عزیز سے اکثر باہر رہے لیکن انھوں نے اپنے نام کے آگے جونپوری لکھ کر جونپورکی علمی ادبی،تاریخ کوہمیشہ کے لئے اپنے سینے سے لگائے رکھا وہ ایک صاحب طرز اور قادرالکلام شاعر تھے


 ان کی شعری نگار شات اور زبان ادب کا بہت بڑا سر مایہ ہے نظمیں لکھنے کا ان کا منفرد اندازان کے ساتھ ہی رخصت ہو گیا اللہ رب العزت انھیں غریق رحمت فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطافرمائے۔بزم شیرزا ہند اکیڈمی جونپور کے صدر عرفان جونپوری نے کہا کہ رہبر جونپوری اپنی اعلی شاعری کے علاوہ وضع داری اور پاسداری کے مفہموم سے آشنا تھے ان کے اشعار کو میں اپنے بچپن میں رسائل میں دیکھتا تھا لیکن جب ملاقات کا شرف حاصل ہو اتو بے انتہا قربت بھی ہو ئی ملازمت کے دوران بھوپال میں ہو نے کے باوجود ہم جیسوں سے وابستگی بر قرار رہی رہبر جونپوری نظم وغزل دونوں میں انفرادی حیثیت رکھتے تھے 

ان کا مجموعہ کلامطبع ہو اہے۔ابوذر انصاری نے کہا کہ رہبر جونپوری قابل قدر شاعر ہو نے کے علاوہ مخلص انسان بھی تھے ان کی کتاب آوزاہ زنجیر نے بے پناہ شہرت دلائی ہے ان کی شاعری کے ساتھ ان کی ضیافت اور ہر ایک کو اپنا بنالینے والا انداز ہمیشہ یا د کیا جائے گا۔احمد حفیظ نے کہا کہ وہ جتنی محنت سے کلام کہتے تھے اتنی ہی محنت اور لگن کے ساتھ اپنے اشعار کو محفوظ بھی رکھتے تھے 

اس کے علاوہ اپنی اشعار کی تشہیر میں خاصی دلچسپی بھی رکھتے تھے اس کا نتیجہ ہے کہ ان کا مجموعہ کلام کتابوں کی شکل میں ہم سب کے سامنے ہے رہبر جونپوری کی شہرت ملک ہی نہیں بیرون ممالک بھی پا ئی جا تی ہے


 اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر وجمیل عطاکرے۔اس کے علاوہ ماسٹر ندیم علوی قاری ضیاء نے مرحوم شاعر منہاج انصاری کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس مو قع پر اسیم مچھلی شہری،مونس جونپوری، ناصر جونپوری،اجے کمار اجے، پی سی وشو کر ما، اوم پرکاش مشرا وغیرہ مو جود رہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad