جون پور ۔اسماعیل عمران ،(یو این اے نیوز 4 دسمبر 2020) جمیعۃ علماء جون پور کے تربیتی کیمپ کے موقع پر جمعرات کے روز ظہر کی نماز سے قبل جامعہ دار العلوم حنفیہ ،تگہراں ،کھٹہن،جون پور کی دارالقران کا سنگ بنیاد ، شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے شاگرد رشید حضرت مولانا قمرالدین صاحب جون پوری دامت برکاتہم کے ہاتھوں عمل میں آیا،
تربیتی کیمپ کی محفل کا آغاز عبداللہ قاسمی کی تلاوت سے ہوا، نعت قطب الدین جون پوری نے پڑھی ،سنگ بنیاد سے قبل جمیعۃ علماء جونپور کے صدر حضرت مولانا اشہد رشیدی صاحب نے قرب جوار سے جمع ہوئے فضلاء مدارس اور پروگرام میں شریک دیگر لوگوں سے کہا اگر آپ میں سے کوئی بھی اپنی تجویز یا کوئی مشورہ دینا چاہے دے سکتا ہے ،اسکے بعد پروگرام کی صدارت کررہے حضرت مولانا قمرالدین صاحب کی اجازت کے بعد تربیتی کیمپ کا پروگرام باضابطہ شروع ہوا
،جمیعۃ علماء حلقہ شاہ گنج کے صدر حضرت مولانا عبدالوحید صاحب قاسمی نے حاضرین سے مختصرا خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر کام میں اخلاص ہو اور اللہ تعالی کام کو قبول کرے تو یہ اصل چیز ہے ہم ایسا عمل کریں جس سے اللہ ہماری مغفرت فرمائے مولانا نے کہا صرف مدارس کو چلانے کا نام ہی خدمت نہیں بلکہ قوم و ملت کے مسائل کو بھی دیکھا جائے ،علماء اپنی ذمہ داری کو سمجھیں،سماجی خدمات میں علماء کا وقت زیادہ سے زیادہ لگنا چاہیے،مولانا نے کہا علماء کی بغیر نگرانی کے کوئی بھی دینی کام صحیح طور پر نہیں ہوسکتا ہے۔علماء اور سماج کے دانشوروں کو نوجوانوں کی بے راہ روی کی فکر کرنی ہوگی
،مولانا نے کہا ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنا چاہیے اپنے بڑوں کی نگرانی میں ،کورٹ کچہری کے دروازہ پر ہمارے مسائل کا اب کوئی حل نہیں نکلنے والا ہے ،اسکے بعد جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور کے استاذ حدیث حضرت مولانا وسیم احمد شیروانی صاحب نے فضلاء مدارس کو مخاطب کرتے کہا کہ ایک مومن کی حیثیت سے ہمیں سماج کی خدمت کرنی چاہیے ،تھوڑی قربانی سماج میں پھیلی ہوئی کھائی پاٹنے میں بہت کام دیگی ،کانٹوں کے جواب کو کانٹوں سے دیا جائے گا تو نفرت پیدا ہوگی۔ہمیں نافع بنکر لوگوں کو نفع پہچانا ہے
،مولانا نے کہا متحد ہوکر سماج میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،مولانا نے تربیتی کیمپ میں شریک تمام فضلاء مدارس سے کہا آپ اپنے اپنے علاقوں کام کیجئے آپ اپنے اپنے گاؤں کی مسجدوں میں درس قرآن ،اور درس حدیث کا درس شروع کریں ،اسکے لئے اپنے بڑوں سے رہنمائی حاصل کریں ،ہم تعلیم حاصل کرنے کے بعد سماج کی رہنمائی کے لئے کوئی کام نہ کریں ،تو ہم نے اسکا حق ادا نہیں کیا،
اس موقع پر علاقے کے زیادہ تر نوجوان فارغین مدراس نے شرکت کی ، مجلس روح پرور اور روحانی بلکہ نورانی رہی ہر شخص شاداں و فرحاں تھا اور پورا مجمع جامعہ دار العلوم حنفیہ کے لیے بارگاہ الہی میں خیریت کا طالب تھا اخیر میں حاضرین مجلس کا مدرسہ کے خادم مولانا عبد الحئی قاسمی نے شکریہ ادا کیا گیا
پروگرام کی نظامت مولانا ثاقب قاسمی نے کیاور حضرت مولانا وسیم احمد شیروانی دامت برکاتہم کی مختصر مگر پر سوز دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا،
ارباب مدرسہ کی جانب سے کھانے کا اہتمام بھی تھا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں