دیو بند،دانیال خان ،(یو این اے نیوز7نومبر 2020)ؑگورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج کپوری گووند پور میں“صحت اور فنڈ“کے عنوان سے ایک اسلوگن مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔کالج احاطہ میں منعقدہ مقابلہ میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
،اسلوگن مقابلہ میں شیوانی یادؤ نے پہلا،شالو شرما نے دوسرا اور اکشیتا شرما نے تیسرا مقام حاصل کیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ویپن کمار گری نے طالبات کو اچھی صحت کے لئے یوگا اور ورزش کرنے کی صلاح دی،نوڈل افسر ڈاکٹر لتا شرما،ڈاکٹر اروند کمار،ڈاکٹر دھیر سنگھ،ڈاکٹر مدن پال سنگھ،ڈاکٹر نیتن کمار،شاردا،شیوانی،ارشی تیاگی،نشی،تنو اور صاحبہ بطور خاص موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں