تازہ ترین

ہفتہ، 7 نومبر، 2020

سماجوادی پارٹی لیڈران کی افسران سے ملاقات

دیو بند،دانیال خان ،(یو این اے نیوز7نومبر 2020)ہائیوے پر واقع پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس میں سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیرکی قیادت میں سماجوادی پارٹی کارکنان نے ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی او رجنیش اپادھیائے،تحصیل دار ہرش چاولا اور کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی سے ملاقات کر عوامی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے حل کئے جانے کا مطالبہ کیا





۔بعد ازاں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ افسران تک انکی بات پہنچا دی گئی ہے جنہوں نے در پیش مسائل کو حل کئے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے،عام آدمی کے مسائل سے بی جے پی لیڈران کو کچھ لینا دینا نہیں ہے،ریاست میں عریب،مذدور،نوجوان،خواتین اور کسان کا استحصال کیا جا رہا ہے،


عوام کرپشن کی چکی میں پسنے کو مجبور ہے اور بی جے پی حکومت ترقی کے نام پر صرف کاغذی گھوڑے دوڑانے کا کام کر رہی ہے۔اس موقع پر سکندر،ناصر،جے ویر،شہزاد،فاروق،کلیم،مہتاب،ریاست پہلوان،ببل تیاگی،رام کشن اور سلمان وغیرہ موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad