جونپور۔حاجی ضیاءالدین،(یو این اے نیوز 7 نومبر 2020)گور اباد شاہ پور تھانہ حلقہ کے دھرما پور بلاک کمپلیکس میں بی آر سی آفس اور مویشی اسپتال کا تالا توڑ کر چور انورٹر کمپیوٹرز سمیت ہزاروں روپئے مالیت کا سامان چوری کرلے گئے۔
اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ حلقہ کے مذکورہ بلاک واقع کمپلیکس میں بی آر سی آفس کا تالا توڑ کر دفتر میں رکھی مشینوں کے علاوہ سی پی یو، مانیٹر، کی بورڈ، ماؤس اور پرنٹر چوری کرلئے۔
واقعہ کی اطلاع گور اباد شاہ پور تھانے میں دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں