تازہ ترین

ہفتہ، 7 نومبر، 2020

ناجائز اسلحہ بنانے والے تین ملزمان گرفتار

 جونپور۔حاجی ضیاءالدین،(یو این اے نیوز 7 نومبر 2020)جلال پور پولیس نے ناجائز اسلحہ بنانے والے تین ملزمان کو  گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے  ملزمان کے خلاف مختلف دفعات میں مختلف تھانوں میں مقدمہ درج ہے پولیس نے ملزما کو جیل روا نہ کر دیا ہے۔



پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سپرنڈنٹ پولیس کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم اورسی او کیراکت کی زیر نگرانی جلال پو رتھانہ انچارج اومنرائن سنگھ اپنے ہمراہیوں کے ساتھ علاقہ میں گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر سے اطلاع ملی کی کہ کچھ لوگ تال مجھورا گاؤں میں یادوسمادھی  کے نزدیک سئی ندی کے کنارے کچھ لوگ جھاڑیوں میں غیر قانونی ہتھیار بنانے کی فیکٹری میں غیر قانونی اسلحہ بنانے کا کام کر رہے ہیں۔ 


مخبر کی اس اطلاع پر تھانہ جلالپور مع ہمراہی مذکورہ مقام پر پہنچنے کے بعد محاصرہ کر تین افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان نے تفتیش کیا تو ملزمان نے اپنا نام دلیپ یادو ولد بھولا ناتھ یادو ساکن کھٹہنا تھانہ جلالپور،ششیکانت جیسوار ولد گووند لال جیسوار ساکن بہاری پور تھانہ جلالپور وجے کمار یادو عرف پپو ولد اما ناتھ یا دو ساکن بہری پور تھانہ جلال پو ر بتا یا دوران  تفتیش ملزمان نے پولیس کو مزید بتایا کہ ہم لوگ چوری، دھوکہ دہی وغیرہ جیسے جرائم کرنے کے علاوہ عام زندگی میں مزدوری بھی کر تے ہیں۔ ہتھیار بنانے کی جانکاری ہے اس لئے چھپ کر خفیہ مقامات پر جدید اسلحہ بنانے کے علاوہ قدیم اسلحوں کو درست بھی کرتے ہیں۔ کمائی گئی رقم آپس میں ہم لوگ برابر برابر تقسیم کر لیتے ہیں۔ 


واضح رہے کہ   گرفتار ملزم کے خلاف فی الحال سنگین مقدامت میں درج ہیں۔ دلیپ یادو نے اپنے ساتھی بدنام زمانہ مجرم اشونی سنگھ عرف منٹو سنگھ ساکن موضع رام پور چکھا (خالص پور) تھانہ جلال پور کے ساتھ مل کر ۹۱۰۲ میں پرؤ گنج علاقہ میں کسٹمر سروس سینٹر میں رہزنی کی واردات کو انجام دیا تھا گذشتہ ماہ یکم  جون کو بیبن مؤ گراہگ سیوا کیندر آپریٹر رہزنی کے معاملے میں ملزم اشونی عرف منٹو کو مذکورہ جلالپور پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ملزم ششکانت جیسوار اور وجے یادو عرف پپو، ماضی میں سونے کے ایک تاجر کو قتل کرنے اور رہزنی کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad