تازہ ترین

ہفتہ، 7 نومبر، 2020

صفا بیت المال انڈیا سے متاثرہ تیس غریب لڑکیوں میں چھ لاکھ روپئے شادی امداد تقسیم

 

دفتر انچار حافظ مبشر خان کی اطلاع کے مطابق ۷/نومبر ۰۲۰۲ء کو شادی امداد برائے متاثرینِ سیلاب تقریب منعقد ہوئی اور ت غریب و نادار متاثرہ خاندانوں کیلئے فی کس بیس ہزار روپئے کے چیکس حوالے کئے گئے اور ان تیس لڑکیوں کیلئے فی کس پچاس کلو سونا مسوری چاول بھی دئیے گئے۔ واضح ہوکہ صفا بیت المال انڈیا نے جہاں کیچڑ اور کچرے میں لت پت مکانات کی صفائی کا مثالی کام انجام دیا، 



محصورین کے ساز و سامان کو بحفاظت متاثرین کے گھروں تک منتقل کیا اور متاثرین کیلئے دو مرحلہ میں شاپنگ میلہ کے ذریعہ ایک کروڑ روپئے مالیتی اشیاء تقسیم کئے وہیں صفا بیت المال کے ٹرسٹیان نے یہ فیصلہ کیا کہ متاثرہ محلہ جات کا سروے کیا جائے اور ایسے خاندانوں کو تلاش کیاجائے جنہوں نے اپنی بچیوں کی شادی کے لئے سامان جمع کیا تھا اور حالیہ سیلاب میں ان کا مال ضائع ہوگیا اور ان بچیوں کی شادیاں ماہ نومبر اور دسمبر میں منعقد تھیں، ایسے خاندانوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے ان غریب و نادار لڑکیوں کی شادیوں کیلئے فی کس بیس ہزار روپئے کے چیکس اور پچاس کلو سونا مسوری چاول دئیے گئے۔


 مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال، مولانا فصیح الدین ندوی جنرل سکریٹری اور مولانا مصدق القاسمی سکریٹری اور محمد اعظم علی صاحب اکاؤنٹنٹ کے ہاتھوں چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ ان شاء اللہ دوسرے مرحلہ میں مزید سروے کیا جائے گا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad