دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020)نومبر ماہ میں ہونے والے یوپی اسٹیٹ ایئر شوٹنگ مقابلہ میں شہر کے شری بلدیو سنگھ شوٹنگ رینج کے شوٹر حصہ لیں گے،مقابلہ کی تیاری کے لئے دن رات شوٹر محنت میں لگے ہوئے ہیں۔شوٹنگ رینج کے چیئر مین پدم سنگھ ملک نے بتایا کہ سینٹر کے شوٹر ونش،شیوی،نشانت،ساندھیہ،پروین،نیتن،لکشیہ،رمن دیپ،سونیا،سمرن جیت،ویشنوی،نندنی،یش پرتاپ،سونل اور گر میت سنگھ وغیرہ کھلاڑی یو پی اسٹیٹ ایئر شوٹنگ چیمپینشپ میں حصہ لیں گے۔
| فوٹو۔ شوٹنگ رینج میں تیاری کرتے کھلاڑی |
کوچ آشیش کمار نے بتایا کہ وبائی مرض کووڈ 19کے سبب حکومت و انتظامیہ کے ذریعہ جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کھلاڑی پریکٹس کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ سابقہ میں بھی سینٹر کے کھلاڑی کئی مرتبہ اسٹیٹ لیول پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں