دیوبند ۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020)ریاستی حکومت کے ذریعہ پہلی نوراتری سے خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی حفاظت کے لئے شروع کی گئی مشن شکتی مہم کا بی جے پی کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے فیتہ کاٹکراور ہری جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔کوتوالی احاطے میں منعقدہ پروگرام میں ایم ایل اے برجیش سنگھ نے کہا کہ خواتین کو اختیار بنانے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بے دار کرنے اور قانونی معلومات فراہم کرنا ہے۔
| فوٹو۔ ہری جھنڈی دکھا کرمشن شکتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ (۲)ریلی کا منظر |
انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ کئے گئے اس پروگرام کا مقصد خواتین کو قانونی معلومات فراہم کرانا اور حکومت کے ذریعہ بنائے گئے قوانین اور تحفظات سے آگاہ کرنا ہے۔سی او دیوبند رجنیش اپادھیائے اور کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ خواتین کو بیدار کرنے کے لئے چلائی جا رہی یہ مہم قابل تعریف ہے جس میں پولیس انتظامیہ بھر پور تعاون کریگی،خواتین تھانہ انچارج کرونا چودھری نے حاضرین کو آئی پی سی کی دفعات کی جانکاری دی۔اس موقع پر ویپن گرگ،سونت کشیپ،ارون گپتا،شیام چوہان،راہل،ارجن،وکاس تیاگی،رام موہن سینی اور لکی ورما وغیرہ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں