دیوبند15/ اکتوبر (دانیال خان)شہر کے محلہ گوجر واڑہ میں کلیم چودھری کی رہائش گاہ پر ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحوم قاضی رشید مسعود کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیا گیا۔میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وسیم چودھری اور کلیم چودھری نے کہا کہ
قاضی رشید مسعود گنگوہ کے نامور علمی اور سیاسی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے اور ان کا رشتہ مولانا رشید احمد گنگوہی ؒ سے ملتا ہے۔
انہوں نے سیاست میں ایک نیک،دردمند اور دیانت دار رہنما کی حیثیت سے اپنی جو شبیہ بنائی وہ شروع سے آخیر تک قائم رکھی۔ اللہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور ان کے پسماندگان، متعلقین اور متوسلین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔آخیر میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیا گیا۔اس دوران نسیم چودھری،محمد اعظم،سید حارث،موسی چودھری،احمد گوڑ،پرویز پپو،جنید،انس صدیقی،تصور حسین،اعظم چودھری اور نبیل عثمانی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں