تازہ ترین

جمعرات، 15 اکتوبر، 2020

ساکھن کلاں گاؤں میں کسان چوپال پروگرام کا انعقاد

دیوبند15/ اکتوبر (دانیال خان)دیوبند کے قریبی گاؤں ساکھن کلاں میں کسان چوپال پروگرام کاا نعقاد کیا گیا جس میں رامپور منیہاران سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے دیوندر نم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارادے بہت خطرناک ہیں ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ان کی ترقی صرف نعروں اور تقریروں تک محدود ہے 



جبکہ ترقی کی اصل شروعات بی جے پی نے کی ہے انہوں نے کہا کہ نئے زرعی بل سے کسانوں کو غلامی سے نجات ملے گی وہ زیادہ منافع کما کر اقتصادی طور پر خوشحال ہونگے،ساتھ ہی زراعت سے متعلق مسائل ختم ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے زرعی بل لاکر کسانوں کے لئے امیدوں کے نئے دروازے کھول دئے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں کسانوں سے جھوٹ بول کر اورانہیں فریب دیکر ورغلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔


دیوندر نم نے کہا کہ 15سالوں تک ریاست کے اقتدار پر قابض رہنے والی بی ایس پی اور ایس پی کے پاس حصولیابی کے نام پر بدعوانی اور لاقانونیت ہے،ان پارٹیوں نے اپنے مفاد کے لئے جمہوریت اور آئین کا گلہ گھوٹنے کا کام وقت وقت پر کیا ہے۔اس دوران رجنیش شرما،دیو کمار،مونو شرما،پون تیاگی،وجے پال چودھری،پوپن چودھری اور ہریش تیاگی وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad