جونپور۔(یو این اے نیوز 31 اکتوبر 2020) اترپردیش کے مشرقی علاقے کے شہر جونپور میں 98سالوں میں پہلی بار ، جشن عید میلادنبی کے موقع پر جلوس نہیں نکالا گیا۔ جمعہ کے روز ، مرکزی سیرت کمیٹی کے جنرل سکریٹری حفیظ شاہ کی زیر صدارت میں کیمپ کا انعقاد کرکے خون کا عطیہ کیا،
وہیں شہر کی اکثر مساجد کو حضرت محمد ص کی یوم ولادت کے موقع پر رنگین قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ کوویڈ ۔19 کے پیش نظر ، اس سال جلوس نہیں نکلا اور نہ ہی شہر میں کوئی سجاوٹ ہوئی
انتظامیہ کے مشورے کے مطابق مرکزی سیرت کمیٹی اور شاہی عید گاہ کمیٹی نے پروگرام ملتوی کردیا۔ ان تمام وجوہات کے باوجود قومی یکجہتی کا پروگرام اٹالہ مسجد اور شاہی عید گاہ میں منعقد کیا گیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں