کرونا بیداری مہم کی تحریک میں سرگرم رہنے والےحافظ محمد اشرف کا پرزور استقبال
آنند نگر مہراج گنج۔عبید الرحمن الحسینی۔(یو این اے نیوز 3اکتوبر 2020) حافظ شجاعت فیض عام چریٹیبل ٹرسٹ نے اسٹار پریس کے ڈائریکٹر حافظ محمد اشرف صاحب جو ایک عرصہ سے سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں مقیم تھے، گزشتہ روز ان کی ہندوستان آمد پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کی آفس میں ان کاپرزور استقبال کیاگیا۔
واضح رہے کہ انہوں نے سعودی میں رہ کر کرونا وائرس سے جنگ لڑنے اور اس بیماری سے بچاؤ کے لئے مستقل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ملک اور عوام کو آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے کہا کہ سعودی عرب میں رہ کر انہوں نے جو اپنے ملک ہندوستان کے عوام کی کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لیے فکر کی ہے اور سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلائی ہے وہ ناقابل فراموش ہے، ان کی محنتوں اور کاوشوں کو دیکھتے ہوئے مجھے بیحد خوشی ہورہی ہے کہ جو شخص ہندوستان سے باہر رہ کر اپنے ملک ہندوستان کے عوام کی ہر ممکن بچانے کی کوشش کر رہا ہے اسکے جذبہ کو ہم سلام کرتے ہیں۔
جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی کہا کہ حافظ محمد اشرف صاحب اسٹار پریس کے ڈائریکٹر ہیں انہوں نے 182 دن تک مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا ہے ان کے اس عظیم کارنامہ کو دیکھتے ہوئے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے اراکین نے یہ اعزاز دیا ہے۔
استقبال کے موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان، نائب صدر محمد شاہد خان، جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی، جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی، مولانا اظہار احمد، ماسٹر عمران سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں