تازہ ترین

جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

اعظم گڑھ میں بلہیا پل بہہ جانے سے گاؤں والوں کو کشتی ہی سہارا

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 1اکتوبر 2020)  گھاگرا ندی کے جنوبی کنارے پر گاؤں دیوار ۔خاص راجا ، گاگیے پور ، اچل نگر ، میں  کٹان ابھی جاری ہے۔ وہیں 18 اگست کو ندی کے کٹ جانے سے  بل ہیا پل کے بہہ جانے کے سبب کشتی دیہاتیوں کے لئے  پل کا کام کررہی ہے


 گاؤں سے گھاگرا ندی  کا پانی نکل جانے  کے بعد  اب قابل کاشت زمین پانی سے کٹ رہی ہے اب  تک ہزاروں ایکڑ اراضی گھا گرا ندی میں مل گئی ہے۔  گھاگرا میں اب تک سیکڑوں مکانات  گر چکے ہیں۔  18 اگست کو ندی کے کٹ جانے سے بیہلیا پل کے بہہ جانے  کے بعد سے ہزاروں دیہاتیوں کے آنے جانے کےلئے ایک واحد سہارا ناؤ ہی ہے  اسی سے لوگ آتے جاتے ہیں۔ 


گاؤں اجگرا مگروی بیلہیا وغیرہ گاؤں کے لوگ روزانہ کے کام کےلئے کشتی سے ہی آتے جاتے ہیں بغیر کشتی کے کوئی جا نہیں سکتا ،لوگوں کوایک  ہی کشتی ہونے کی وجہ سے ڈر لگا ہی رہتا ہے  ۔ایک کشتی سے آنے  جانے میں  لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑتی ہے دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ جب کنبہ کا کوئی فرد بیمار ہوجاتا ہے اور اسے ہسپتال لے جانا پڑتا ہے تو اسوقت عقل کام نہیں کرتی  بہت دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad