تازہ ترین

منگل، 20 اکتوبر، 2020

کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی: ایڈیشنل ایس پی سید علی عباس

دیوبند20/ اکتوبر(دانیال خان)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ریاستی وزیرسید رضاء نقوی نے ایڈیشنل ایس پی سید علی عباس سے ان کے دفتر میں ملاقات کر انہیں ضلع کا چارج لینے پرمبارکباداور دیوبند آنے کی دعوت دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی آمد سے ضلع میں قانون کا راج قائم ہوگا

فوٹو۔ ایڈیشنل ایس پی سید علی عباس سے ملاقات کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیرسید رضاء نقوی


 اور بے لگام افسر شاہی اور جرائم پیشہ افراد پر قدغن لگے گی ساتھ ہی انہوں نے ایڈیشنل ایس پی سید علی عباس سے ضلع میں مسلسل ہو رہی مجرمانہ وارداتوں اور لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری جیسے مسائل پر بھی گفتگوں کی ساتھ ہی دامودر پور معاملہ،کسانوں کو در پیش مسائل،بجلی چیکنگ کے نام پرعام آدمی کا استحصال،کورونا مدت میں بچوں کی فیس معافی اور گاؤں رسول پور میں ٹھاکر اور کشیپ سماج کے درمیان ہوئے تنازعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی پر بھی بات چیت کی۔سید عیسی رضاء نقوی نے بتایا کہ ایس ایس پی سید علی عباس نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی 


اور ذمہ داریاں سمبھالتے ہی سب سے پہلے جرائم پیشہ افراد پر قانون کا چابک چلانے کا کام کیا جائے گا ساتھ ہی شیطان صفت ملزموں کے فوٹوچوراہوں،عوامی مقامات پر لگاکر عوام بالخصوص خواتین کو بیدار کرنے کا کام کیا جائیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad