دیوبند20/ اکتوبر(دانیال خان)دیوبند کے قریبی گاؤں جٹول دامودر پور کی باشندہ خاتون بھارتی شرما نے ڈی آئی جی کو ایک شکایتی مکتوب ارسال کر پولیس چوکی انچارج سمیت کئی لوگوں پر گھر میں گھس کر مارپیٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ارسال کردہ شکایتی مکتوب میں بھارتی شرما نے بتایا ہے کہ دیوبند کے رہنے والے شیش پال نے ایک درجن سے زیادہ لوگوں کو ساتھ لیکر اس کے گھر پر حملہ کر دیا
جس میں اسے اور اس کے بچوں کو شدید چوٹیں آئیں،الزام ہے کہ اس دوران ان کے ساتھ دگچاڑی پولیس چوکی کے داراغہ بھی موجود تھے۔بھارتی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ19 ستمبر کو پھر سے دوبارہ کے اس کے گھر میں گھس کر اس پر اور اس کے بچوں پر حملہ کر دیا اور گھر میں توڑ پھوڑ کی،شور شرابہ ہونے پرپہنچی ڈائل 112کی ٹیم نے ان کی جان بچائی،الزام ہے کہ پولیس اس کے زخمی بیٹے کارتک کو چوکی پر اٹھا لے گئی اور اسکے پاس سے طمنبچہ برآمد دکھا کر اس کو جیل بھیج دیا،
ساتھ ہی اس کے شوہر کو بھی فرضی مقدمہ میں جیل بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے،بھارتی نے ڈی آئی جی سے معاملہ کی جانچکرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے وہیں کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں