دیوبند24/ اکتوبر(دانیال خان)شہر کے محلہ پٹھانپورہ میں واقع بھائلہ ریلوے پھاٹک کے نزدیک ٹرک نے بائک سوار میاں بیوی کی بائک میں پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں خاتون کی موقع پر ہی درد ناک موت واقع ہو گئی۔خبر ملتے ہی موقع پر پہنچی کوتوالی پولیس نے لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔
![]() |
| حادثہ کے بعد خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے پولیس |
اطلاع کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں کرڈی کا رہنے والا پنٹو کسی کام سے بذریعہ بائک اپنی اہلیہ ببلی کے ساتھ دیوبند آیا تھا،کام سے فارغ ہوکر جب وہ اپنے گاؤں واپس لوٹ رہا تھا تو اسی درمیان بھائلہ ریلوے پھاٹک کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹرک نے انکی بائک کو اپنی زد میں لے لیا،بائک سے نیچے گرکر ٹرک کے نیچے آنے سے پنٹو کی اہلیہ کی موقع پر ہی درد ناک موت واقع ہو گئی جبکہ بائک چلا رہے پنٹو کو معمولی زخم آئے،راہگیروں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے مورچری بھیج دیا اور پنٹو کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کراتے ہوئے ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لیا۔
![]() |
| ٹوٹی ہوئی بائک و سڑک پر پڑی خاتون کی لاش |
خاتون کی موت سے اس کے اہل خانہ اور گاؤں میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے۔کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی نے بتایا کہ خاتون کی لاشکو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ گھر بھیج دیا گیا ہے تحریر کی بنیاد پر ملزم ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں