تازہ ترین

منگل، 29 ستمبر، 2020

بارہ سال کی بچی سے زبردستی ریپ کرنے کی کوشش کرنے والے شیطان کو ،خواتین نے کھمبے سے باندھکر جمکر پیٹا

  کانپور ۔(یو این اے نیوز 29اگست 2020) اتوار کے روز ، ایک اڈھیڑ  شخص نے 12 سالہ بچی کو بہکا پھسلاکر لے گیا۔  اس شخص نے لڑکی کو کمرے کے اندر پکڑ کر  اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگا ۔۔  بچی نے شور مچایا تو اس نے اس کا چہرہ دبا کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا ۔  بچی کی چینخ وپکار سے   آس پاس کے لوگ  جمع ہوگئے۔  مقامی لوگوں نے کسی طرح بچی کو اس کے چنگل سے بچایا اور درندہ  کو لکڑی کے پول سے باندھ کر اس کی زبردست پٹائی کی۔  مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔



 برا ت تھانہ علاقہ میں واقع برہ آٹھ کچھی بستی میں رہنے والا 48سالہ ہرنام پال  پرائیویٹ نوکری کرتا ہے۔  ہرنام کچی کالونی میں تنہا رہتا ہے۔  محلے میں رہائش پذیر پرائیویٹ ملازم کی 12 سالہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔  ہرپال  بچی کو بہلا پھسلاکر لےگیا۔ اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔  جب کمرے سے ہرنام  کے پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی نے شور مچانے  اور لڑکی کے رونے کی  آواز سنی تو اس نے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں کو اطلاع دی۔  مقامی لوگوں کی بھیڑ  ہرنام  کے گھر کے باہر جمع ہوگئی۔  مقامی لوگوں نے بچی کو کسی طرح درندہ  کے چنگل سے چھڑا۔

لوگوں نے ملزم کی باندہ کر جمکر کی پٹائی
۔
 مقامی افراد نے ملزم کو کمرے کے اندر سے پکڑ لیا۔  ہرنام  کے ہاتھ پاؤں لکڑی کے کھمبے سے باندھ دیا اس کے بعد خواتین نے اسکی چپلوں سے خوب جمکر پٹائی کی ۔  قریب آدھے گھنٹے بعد  پہنچنی پولیس نے ملزم کے   ہاتھ پاؤں کھمبے سے  کھو لکر اسے اپنے ساتھ تھانہ لے گئی۔

 پاسکو ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج

 گووند نگر سی او وکاس پانڈے کے مطابق ، کچی برا آٹھ میں ہرنام پال نامی شخص نے بچی  کے ساتھ زبردستی ریپ  کرنے کی کوشش کی ہے۔گرفتار کرلیا گیا ہے۔  ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے  پاکسو  ایکٹ اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جارہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad