تازہ ترین

پیر، 31 اگست، 2020

سوشل میڈیا پر پھیلی اندور میں تعزیہ نکالنے کی افواہ، سڑکوں پر امڑی بھیڑ ،منتی شیر کو بھی بھیجا گیا گھر !

اندور ،( یو این اے نیوز 31اگست 2020) کورونا وائرس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مذہبی جلوسوں ، تعزیہ داروں اور جھانکی وغیرہ نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔  ادھر اتوار کے روز سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی کہ اندور شہر میں سرکاری تعزیہ نکالا  جارہا ہے۔  اس کے بعد ، سڑکوں پر بھیڑ امڑ پڑی  لوگ اسے دیکھنے کی امید میں راج واڑا ، پنڈری 
ناتھ اور امام باڑہ علاقوں میں آنا شروع ہوگئے۔

 پولیس نے لوگوں کو  بھیجا گھر ، سڑکوں پر لگائے بریگیڈ

 لاک ڈاؤن کے باوجود ، پولیس اہلکار کوجیسے ہی  تعزیہ کے لئے لوگوں کے جمع ہونے کی اطلاع ملی تو وہ سرگرم ہوگئے اور سڑکوں پر کھڑے لوگوں سےگھر جانے کی اپیل کی۔  پھر راج واڑہ سے کربلا تک جانے والے روڈ پر بیریکیڈز لگائے۔  یشونت روڈ ، جواہر مارگ ، مچھی بازار پل ، موتی تبیلا  علاقے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑیوں کو روک لیا اور انہیں گھر بھیج دیا۔

 ویسٹ زون کے ایس پی مہیندر جین نے پولیس فورس کے ساتھ پیدل مارچ کیا۔  پولیس افسران نے لوگوں سے کہا کہ وہ افواہوں پردھیان نہ دیں ، لاک ڈاؤن اتوار کے روز بھی رہتا ہے۔  انتظامیہ نے کسی جلسے ، مذہبی جلوس کی اجازت نہیں دی ہے۔  راجواڑہ ، جواہر مارگ پر میونسپل کارپوریشن نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ گھروں میں ہی رہیں۔

 منتی شیر کو پہنچایا گھر

  کربلا جانے والے راستے پر ، ایک بچہ منتی  شیر بنکر آیا تھا۔  اس کے رشتہ دار نے بتایا کہ اسے پتہ چلا کی  کہ تعزیہ نکلے گا ۔  بعد میں ، افسران نے منتی شیر کو بائیک پر بیٹھا کر گھر کی طرف روانہ کردیا  اس کے بعد راجواڑہ علاقہ کو سیل کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad