تازہ ترین

جمعہ، 14 اگست، 2020

چکھلی میں ۹ سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والے دونوں مجرموں کو پھانسی کی سزا

بلڈانہ ضلع کی خصوصی عدالت نے سنائی پھانسی کی سزا
چکھلی ضلع بلڈانہ:ذوالقرنین احمد(یو این اے نیوز 14اگست 2020)چکھلی میں 9 سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والے دونوں مجرموں کو بلڈانہ ضلع کی خصوصی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی گزشتہ سال چکھلی تعلقہ میں ۲۶ اپریل کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ۹ سالہ معصوم بچی کو رات ایک بجے گھر سے منہ دبا کر اسکوٹی پر بٹھا کر مجرموں نے اغوا کر لے گئے تھےجس وقت اس کے والدین سورہے تھے، چکھلی کے کرشی بازار میں کام کرنے والا شخص جو وہی رہتا ہے اسکی ۹ سالہ نا بالغ لڑکی کو ۲۶ اپریل کی رات ۱ بجے جس وقت لڑکی کے ماں باپ سورہے تھے موقع کا فائدہ اٹھاکر مجرم ساگر وشوناتھ بورکر، اور نکھیل شیواجی گلوئیت  نے منہ دبا کر اسکوٹی پر بٹھا کر اغواء کیا تھا

 اور  اجتماعی عصمت دری کی تھی اور زانیوں نے وحشیانہ حرکت کے بعد لڑکی کو مونی بابا سنستھا کے سامنے خراب حالات میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔ اس وحشت ناک حادثے کی روداد بچی نے اسکے والدین اور چکھلی پولس اسٹیشن پہنچ کر ساری آپ بتی سنائی اور شکایت درج کروائیں تھی، شکایت درج کرتے ہوئےچکھلی پولس نے دفعہ 366ایف، 376 ڈی بی، اور نابالغ کی عصمت دری کے جرم میں پوکسو ایکٹ کے دفاع 6 کے مطابق گناہ داخل کیا گیا تھا۔ بلڈانہ ضلع عدالت کی جج چترا اہنکارے نے مختلف دفعات کے تحت کل مجرموں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad