جون پور۔حاجی ضیاء الدین،(یو این اے نیوز 17جولائی 2020)ر کلکٹریٹ احاطہ میں شہر صدر سوربھ شکلا کی سربراہی میں کانگریسیوں نے ریاستی حکومت کی آمریت کے خلاف احتجاج کیا۔ میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کو پیش کیا۔ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوربھ شکلا نے کہا کہ ریاست اور مرکزی حکومت میں آمریت اپنے عروج پر ہے، اس حکومت میں متاثرین اور غریبوں کی مدد کرنا جرم ہو گیا ہے،
![]() |
| میمورنڈم دیتے ہوئے کانگریسی کا رکنان |
جب ہم کسی کی مدد کرنے جاتے ہیں تو پولیس نے گرفتار کرلیتی ہے انھوں نے کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو ایک سال قبل شہید ہونے والے قبائلیوں کی یاد میں اظہار تعزیت کے لئے سون بھدر کے (امبھا) میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے جارہے تھے لیکن پولیس انتظامیہ نے انہیں بھدوہی گوپی گنج جاتے ہوئے غیر انسانی سلوک کے ساتھ گرفتار کر لی ہے اس آمریت کے خلاف احتجاج میں ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ انھیں رہا کیا جائے، بصورت دیگر ہم کانگریسی عوامی تحریک کے پابند ہوں گے،
اس موقع پر وشال سنگھ حکم، منوج مشرا، گورو سنگھ سنی، راجن تیواری، اویش امام سنی،اشرف علی، اشرف خان اشتیاق احمد، چندرشیکھر، وغیرہ موجود رہے
میمورنڈم دیتے ہوئے کانگریسی کا رکنان

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں