دیوبند ،دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 30جون 2020)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکرکانگریس پارٹی کی مقامی یونٹ کے کارکنان نے سینئر کانگریس لیڈر مظاہر حسن کی قیادت میں ایس ڈی ایم دیوبند توصط سے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ارسال کیا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے سبب کسان پہلے ہی تباہ ہو رہے ہیں
،اس کی سبزیاں،دودھ،پھل مکہ و دیگر مصنوعات مٹی کی قیمت میں فروخت ہو رہے ہیں یا سڑکوں پر پھینکے جا رہے ہیں،باوجود اس کے حکومت کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا کام کر رہی ہے،حکومت ٹیکس بڑھا رہی ہے
اور تیل کمپنیاں اپنا منافع۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مصنوعات سے زراعت کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی اور بے حال کسان مارا جائے گاساتھ ہی اس اضافہ سے دیگر ضروری اشیاء کی قیمت بھی بڑھیگی اور عام آدمی پر بوجھ بڑھیگا۔اسلئے مفاد عامہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھائی گئی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں