تازہ ترین

ہفتہ، 18 جولائی، 2020

مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ؒ مسلمانوں کے لیے دلِ دردمند رکھنے والے مخلص قائد تھے،آفتاب خان لیڈر کانگریس

جونپور ۔(یو این اے نیوز 18جولائی 2020)جمیعۃ علماء اترپردیش کے صدر حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی قاضی شہر کانپور کا گزشتہ رات میں کئی دنوں کی بیماری کے بعد انتقال ہوگیا ،مولانا بڑی چھوٹی کئی تنظیموں کے سرپرست اور صدر دار تھے مولانا کے انتقال کو ملی وسماجی لوگوں نے ایک بہت بڑا خسارہ قرار دیا ہے 

۔مولانا کے انتقال پر اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے یو این اے نیوز کے نمائندہ سے  سینئر لیڈر آفتاب خان پی سی سی ممبر اترپردیش کانگریس کمیٹی نے کہا مولانا مسلمانوں کےلئے دل درد مند رکھنے والے مخلص قائد تھے۔ مولانا اپنے اپ میں ایک انجمن تھے،

انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا ہماری مولانا سے پہلی ملاقات تعلیمی مرکز عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بھڑ کڑہاں جونپور کے سالانہ اجلاس میں 26اپریل 2016کو ہوئی تھی مولانا ایک ملنسار اور انسانیت ساز انسان تھے وہ نوجوانوں کے لئے ایک آئیڈیل ہیں انکا بیان اصلاحی بیان رہتا تھا وہ امت کو جوڑنے والے ایک مخلص انسان تھے ۔ کانگریسی لیڈر آفتاب خان نے کہا مولانا کی خدمات کو قوم یاد رکھے گی اسکو بھلا یا نہیں جاسکتا ،انکا تعلق ہر مکتب فکر کے لوگوں سے تھا مولانا کا احترام کانپور کا ضلع انتظامیہ بھی کرتا تھا ،

ضلع پرساشن کی طرف سے منعقد عوامی سطح کے پروگرام میں مولانا کا بلایا جانا اور انکی باتوں کا سننا یہ سب انکی بلند شخصیت کے ہونے کا پتا دیتی ہیں ۔اللہ سے دعاء ہیکہ اللہ مولانا رحمۃ اللہ علیہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad