تازہ ترین

اتوار، 7 جون، 2020

حکومت ابھی شاپنگ مال نہ کھولے :ایس ایم آصف


نئی دہلی،7جون 2020 کل ہند اقلیتی محاذ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے 8 جون سے مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ شاپنگ مال کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ہمارے محاذ کو اس پر اعتراض ہے۔ 

لوگوں کی صحت اور زندگی کے لئے شاپنگ مال کھولنے کے حکومتی فیصلے کو واپس لیا جانا چاہئے۔ اس سے ملک میں بہت خراب صورتحال پیدا ہوگی ، جس سے کورونا کو روکنا بہت مشکل ہوگا۔ اور ہمارا ملک کورونا کے معاملے میں دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ 

اگر شاپنگ مال کھول دیا جاتاہے تو امریکہ جیسے ملک نے اسے شکست کھا گیا تب تو ہندوستان کی صورتحال بہت خراب ہوجائے گی۔ آصف نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ شاپنگ مال کھولنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad