تازہ ترین

منگل، 16 جون، 2020

جونپورجویلری کانڈ میں بلاک چیف سمیت سات ملزمان کے مکان پر قرقی کا نوٹس چسپاں،مچی ہلچل

جون پور ۔(یو این اے نیوز 16جون 2020)عدالت کے حکم پر سول لائنز کے علاقے میں ایس پی آفس سے متصل شری مہا لکشمی جیولرز کی ڈکیتی میں مفرور سات ملزمان کے گھر پر پولیس نے قرقی کا نوٹس چسپاں کرکے گاؤں میں منادی کرائی ، ملزمان میں مفتی گنج بلاک کے چیف ونئے سنگھ بھی شامل ہیں۔

 تھانہ لائن مارکیٹ دنیش پرکاش پانڈے نے بتایا کہ 31 اکتوبر 2019 کی رات نو بجے کے قریب موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے شری ماہالکشمی جیولرز دوکان  سے ایک کروڑ روپئے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لیے تھے ۔ ملزم ونئے سنگھ ، جو تبادلہ خیال کے دوران منظر عام پر آئے 

ملزم وینئے سنگھ رہائشی دیوکلی ، اجے سنگھ رہائشی وجئے پور،پولیس اسٹیشن  کراکت ، ستیش سنگھ اور شیوم سنگھ رہائشی  اوریلا تھانہ مڑیاہوں  ، ونود کمار یادو رہائشی دودا پور تھانہ سرائے لکھنسی ضلع مئو ، پتن گیری عرف پوتل  عرف ششی کانت گیری رہائشی ہیبت پور۔  ڈبھواں تھانہ تروا ضلع اعظم گڑھ اور رشبھ سنگھ عرف گولو رہائشی دھموال تھانہ خان پور ضلع غازی پور تبھی سے مفرور ہیں۔  ان کے خلاف تھانے میں ڈکیتی اور سازش کا مقدمہ درج ہے۔  چیف جسٹس کے حکم پر ملزمان کے گاؤں میں منادی کراکر  گھر پر  قرقی کا نوٹس  چسپاں کرنے کی کاروائی کو عدالت کو بتادیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad