تازہ ترین

پیر، 15 جون، 2020

جونپور بھدیٹھی گاؤں سانحہ پر راشٹریہ علماء کونسل نے جوڈیشل انکوائری کی مانگ کی۔

بغیر جانچ کے یکطرفہ کاروائی انصاف نہیں انصاف کا قتل ہے،طلحہ رشادی
جونپور(یواین اے نیوز15جون2020)سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھدیٹھی گاوں میں آم توڑنے کے تنازعہ کو فرقہ وارانہ دیتے ہو ئے فرقہ پرست طاقتوں نے علاقہ کا ماحول خراب کر دیا حد تو یہ ہے کہ انتظامیہ معاملے کی تفتیش کے بغیر یکطرفہ کا روا ئی کر تے ہو ئے صرف مسلمانو ںکو گرفتار کر رہی ہے واقعہ ہائی کورٹ کے ججوں کی نگرانی میں منصفانہ جانچ ہو تاکہ واقعے کی حقیقت لوگوں کے سامنے آسکے ۔ مذکورہ باتیں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان ایڈووکیٹ طلحہ رشادی نے اخبار کو جاری پریس ریلیز میں کہیں۔

طلحہ رشادی نے کہا کہ دلت و مسلم کا آپس میں معمولی تنازعہ ہوا تھا لیکن کسی انتظامیہ نے وقت رہتے ہو ئے قابو میں نہیں کیا۔ جس میں کئی چھپر نذرآتش ہونے کے علاوہ دونوں جانب سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔ اپینی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پولس انصاف سے کال لینے کے بجائے یکطرفہ کاروائی کر تے ہو ئے٥٠ سے زیادہ افراد کونامزد کر کے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کر تے ہو ئے بزرگوں کو ناحق گرفتار کر لیا خوفناک ماحول میں مسلم طبقہ کے لوگوں کو نقل مکانی کر نے پر مجبور ہو نا پڑا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یکطرفہ کاروائی انصاف نہیں انصاف کا قتل ہے۔ گاؤں کے مسلم طبقہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہمارے اپنوںکو ما را گیا اور جیل بھی گئے جب کی دلت بستی میں آگ مسلمانوں نے نہیں بلکہ ان لوگوں نے خود ہی لگائی ہے جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے ۔ طلحہ رشادی نے کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی کو ہی جیسے ہی یکطرفہ گرفتاری کی خبر علماء کونسل فورا حرکت میں آگئی ، صوبے کے اعلی افسران سے رابطہ کیا جا رہا ہے بے قصوروں کی گرفتاریوں پر روک لگانے گاؤں حفاظت کے لئے پولیس پولیس فورس بڑھانے اور معاملات کی غیر جانب دارانہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad