اعظم گڑھ(یواین اے نیوز15جون2020)پیر کے روز صبح آٹھ بجے اعظم گڑھ کے نظام آباد پولیس تھانہ علاقہ خداداد پور میں آم کی فروخت کے لئے چوکی رکھنے کے تنازعہ پر پڑوسیوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد تھانہ نظام آباد مع فورس کے ساتھ سی او صدر اکمل خان موقع پر پہنچ گئے۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔گرفتاری کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ اٹھارہ سالہ عابد ولد عرف مننو نظام آباد تھانہ علاقہ ، خداداد پور30 سالہ انس ولد طفیل گاؤں کے باہر پھریہاں سرائے میر روڈ پر چوکی رکھ کر آم بیچتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوار کی شام دونوں کے بیچ چوکی رکھنے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ پیر کی صبح 6.30 بجے اسی معاملے پر دونوں میں ایک بار پھر جھڑپ ہوئی۔ آس پاس کے لوگوں نے بیچ بچاؤ کر بچالیا۔ اس کے بعد دونوں گھر چلے گئے۔
آپ کو بتادیں کہ دونوں کے مکانات ملے ہوئے ہیں کہا جارہا ہے کہ انس (30) ولد طفیل بندوق لے کر گھر سے باہر آیا اور عابد کے سینے میں اپنے گھر کے دروازے پر گولی مار دی تھی۔ اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ اہل خانہ عابد کے ساتھ اسپتال جارہے تھے ، لیکن راستے میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ کنبہ کے افراد میں کہرام مچ گیا۔ متوفی کا والد مسقط میں رہتا ہے۔ تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ کشیدگی کے پیش نظر گاؤں میں فورس تعینات کردی گئی ہے۔ اطلاع کے بعد مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ سی او صدر اکمل خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم مفرور ہے،اسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں