سوریا(یواین اے نیوز29مئی2020)منگل کی رات دیر گئے شیعہ ملیشیا کے ذریعہ پھیلائی گئی ایک ویڈیو وائرل جس میں خون کو کھولا دینے والی خبر دکھائی گئی ہے۔اپ کو بتادیں کہ بنوامیہ کے خلیفہ عمر بن عبد العزیز رح کے مقبرے کو کھود کر باقیات کو ادھر ادھر پھینک کر مقبرے میں آگ لگا دی گئی ہے۔ حضرت عمر بن العزیز کے دور حکومت کو اسلامی تاریخ کے سنہری ادوار میں گنا جاتاہے۔ آپکو خود ایک نیک اور رحم دل انسان کے طور پر یاد کیا جاتاہے۔ آپ کا مقبرہ ملک شام کے ادلب شہر مشرق الدیر گاؤں جوکہ ادلب کے جنوب میں واقع ہے۔
ویڈیو میں مقبرے میں تین قبروں کی کھدائی دکھائی گئی ، یعنی خلیفہ عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ ، "فاطمہ بنت عبد الملک" کی قبر ، اور، شیخ "ابو زکریا بن یحییٰ المنصور"اور پورے مقام کو تباہ کردیا گیا۔شیعہ ملیشیا یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے اس پورے مزار کو نذر آتش کردیا ہے،جس میں یہ تین قبریں موجود تھیں۔
آپ کو بتادیں کہ"عمر بن عبد العزیز"کا مقبرہ جو مشرقی گاؤں دیر میں ہے اور آس پاس کی متعدد مساجد کو بھی شعیہ ملیشیا نے نقصان پہنچایا ہے۔ وہیں اورینٹ ڈاٹ نیٹ پر چھپی خبر کے مطابق اسد ملیشیا نے شامیوں کے خلاف اپنی جنگ شروع کرنے سے پہلے یہ مقام سیاحوں اور زائرین کے لئے یہ ایک مقبول ترین مقامات میں شمار کیا جاتاتھا۔، اس خطے کے لوگوں میں یہ ایک نمایاں مقام حاصل تھا۔جو اب زمین دوز ہوگیا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ 18 اگست ، 2019 کو ، روسی جنگی طیاروں نے مشرقی ادلب دیہی علاقوں کے دیر گاؤں میں خلیفہ "عمر بن عبد العزیز" کے مقبرےسمیت مسجد عمر بن العزیز کوبھی نشانہ بنایا اور وہاں زبردست نقصان پہنچایاتھا۔اسد ملیشیا اور ایران و روس ملیشیا کے لئے مساجد کو تباہ کرنے ، صحابہ اور خلفائے راشدین کی قبروں کو توڑنے اور آثار قدیمہ اور ثقافتی چیزوں اور قدیم ورثہ کو جلانے کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔یہ لوگ خاص طور پر انہیں جگہوں پر بمباری کرتے ہیں جہاں پر مسجدیں یا،مقبرے ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں