لکھنؤ(یو این اے نیوز12مئی 2020)عید اور الوداع جمعہ کو لیکر لکھنؤ سے ایک بڑا اعلان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر عیش باغ عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ایک بڑا اعلان کیا ہےاگر لاک ڈاؤن آگے بڑھتا ہے تو گھروں ہی میں الوداع اور جمعہ کی نماز پڑھیں عید کی نماز کے لئے نئے کپڑوں کی ضرورت نہیں ،جو سب سے اچھا ہو وہی پہنکر نماز پڑھیں،مساجد میں جیسے 5 افراد نماز ادا کررہے ہیں
وہی لوگ الوداع اور عید کی نماز ادا کریں گھروں میں عید کی خوشی منائیں ، نہ کسی کے گھر تشریف لے جائیں،نہ مصافحہ کریں اور نہ ہی گلے لگائیں عید کی نماز 4 افراد کے ساتھ جماعت ہوسکتی ہے تاکہ ایک شخص امامت کرے اور باقی اسکے پیچھے نماز ادا کرے موبائل کے ذریعے دوستوں اور لواحقین سے عید کی مبارک باد دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں