تازہ ترین

پیر، 4 مئی، 2020

مقدس اور برکت اور رحمت سے بھرا رمضان کا مہینہ ہر بندے کے لئے نعمت ہے

سلمان کبیرنگری ایڈیٹر نئی روشنی برینیاں سنت کبیر نگر اترپردیش
رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جب اللہ اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اپنی محبت کی کرم نوازی کی اتنی بارش کرتا ہے کہ ہمارا دامن تر ہوجاتا ہے اس مبارک مہینے کی بہت بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے سر کو انسان سے دور کردیا جاتا ہے اور یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب انسان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ اسپیشل آفر دی جاتی ہیں، چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا اجر وثواب دو گنا ہوجاتا ہے اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے میں اپنی رحمتوں اور برکتوں کے خزانے کھول دیتا ہے،، مقدس اور برکت اور رحمت سے بھرا رمضان کا مہینہ ہر بندے کے لئے نعمت ہے رمضان میں دن بھر بھوکے پیاسے رہ کر خدا کو یاد کرنا اس مبارک مہینے میں قر آن جیسی مقدس کتاب کو اتاراہے،، اور جو چاہے جھولیاں بھر بھر کر لے جائے، ان دنوں میں ایک مسلمان پر حقیقی مسلمان ہونے کا بھی رنگ نظر آتا ہے۔

 اور وہ ہروہ کام کرتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی مرضی و خوشنودی ہوتی ہے عام مہینوں میں انسان شاید اپنی ضروریات زندگی میں مگن ہوکر اپنے ارد گرد دھیان نہیں دیتا مگر رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جب انسان کے اندر احساس ہمدردی جیسے جزبات بڑی شدت سے ابھرتے ہیں بھوک پیاس برداشت کرنا وہ بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہے پھر اندر کہیں اندر سویا ہوا ضمیر ارد گرد لگتا، لوگوں کی بھوک کو محسوس کرنے لگتا، انسان اس کے درد محسوس کرتا ہے جب انسان کے اندر احساس ہمدردی ہوتی ہے تو پھر وہ اپنے آس پاس موجود ضرورت مندوں کا بھی احساس کرتا ہے اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی طرف دوگنا ملتا ہے اللہ تعالیٰ اس بندے کے تمام مشکلات دورکر دیتا ہے،مسلمان  کرونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں تراویح، نماز ذکر واذکار اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور اللہ تعالیٰ کو راضی کریں اور پورے امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے غریب بھائی کا بھی پورا پورا دھیان دیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad