ملک میں کروناوائرس کی وجہ سے جب لوک ڈاؤن شروع ہوا، اس کے دوتین دن بعد سے ہی غریبوں، مزدوروں،بیواؤں اور پریشان حال لوگوں میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ مزدوری کرکے کھانے والاطبقہ کافی تنگی اور پریشانی کا شکار ہوگیا جس کو محسوس کرتے ہوئے جامع مسجد اہل حدیث خیرانی روڈ ساکی ناکہ کے امام وخطیب مولانا عاطف سنابلی نے مشن کوئی بھوکا نہ سوئے کی شروعات کی جس کے تحت بلا تفریق مذہب ومسلک محض انسانیت کی بنیاد ایک یومیہ تقریبا ایک ہزار لوگوں کو کھانا مہیا کرانے کے ساتھ مجبور اور پریشان حال مسلم وغیر مسلم فیملیز کے لئے ضروری اشیائے خوردونوش پر مشتمل تقریبا چارسو راشن کے بہترین پیکٹ تقسیم کئے گئے، اسی طرح رمضان میں کھجور، دال، چنا، چاول، آٹا، شکر، چائے پتی اور مسالہ، سوئیں وغیرہ جیسی تقریبا پچیس گھریلو ورمضانی اشیائے ضرورت کے ساتھ بہترین کٹ بنا کر عام راشن کے علاوہ چارسو سے زائد صرف رمضانی کٹ ( رمضانی تحفہ کے نام سے) شہر کے مختلف علاقوں میں ہمارے رضاکاران نے گھر گھر علاقہ میں بلکہ پورے شہرمیں پہنچایا۔
اسی طرح رمضان میں پریشان حال مسلمان رزوے دار بھائیوں کے لئے تقریبا تین سو روزے داروں کے لئے سحری وبہترین افطاری کا انتظام کیا جارہا ہے، سماجی دوری کے ساتھ ماسک وغیرہ کی پابندی کے ساتھ روزے داروں کو افطار پہنچا دیا جاتا ہے اور وہ اپنی اپنی آرام گاہوں پر لے جاکر افطار کرلیتے ہیں، ان تمام کاموں کے علاوہ رمضان کے مقدس ومحترم مہینہ میں غیر مسلم برادران وطن کے لئے بھی کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے اور چار سو سے پانچ سو تک غیرمسلم پریشان حال بھائیوں کے لئے بھی اس رمضان میں کھانا مہیا کیا جارہا ہے، اللہ کے فضل سے نیکی اور خیر کا یہ مقدس مشن اور پاکیزہ کام بڑی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور چل رہا ہے.مولانا عاطف سنابلی نے کہا کہ اس عظیم مشن کی کامیابی پر میں سب سے پہلے اللہ کاشکر گذار ہوں اس کے بعد اپنے محسنین و معاونین اور نوجوانوں اور ذمہ داران کا جن کا مکمل سپورٹ اور تعاون حاصل ہے ...خدمت خلق اور اللہ کے بندوں، بھوکوں کا سہارا بننا ان کی بھوک مٹانے کے لئے کھانے اور سحری کا انتظام کرنا یہ ہمارے باعث سعادت وشرف ہے جسے ہم اپنے مقتدی ورہنما کا مشن سمجھ کر انجام دے رہے ہیں...
واضح رہے کہ رمضان میں بھی غیر مسلموں میں کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں