پرتاب گڑھ۔(یو این اے نیوز 29 مئی 2020) اپنی معشوقہ سے ملنے آئے عاشق کو اس کے اہل خانہ نے لاٹھی ڈنڈوں اورلوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا، اس واقعہ کا پتہ چلتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ مقتول عاشق کے والد نے معشوقہ سمیت 6 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے معشوقہ، کی ماں اور اسکے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ مقتول امیٹھی ضلع کا رہائشی تھا۔
19سالہ شوکت عرف ظہیر عالم ، ضلع امیٹھی کے گوری گنج پولیس اسٹیشن کے پورے جئے سنگھ کے علاقے کا رہائشی تھا، وہ اپنے ننہیال اودیئے پور تھانہ کے حلقہ عمرارا پنڈت کا گاؤں پروا کے رہائشی جمیل کے یہاں آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ شوکت اکثر آ نے جانے کے دوران گاؤں کے شیوکمار سروج کی بیٹی بٹو سے بات چیت کرتا تھا۔اوراس سے محبت کرتا تھا گزشتہ بدھ و جمعرات کی آدھی رات کے بعد، وہ اپنی غیر مسلم معشوقہ بٹو سے ملنے کے لئے چپکے سے اس کے گھر میں داخل ہوگیا اسی دوران معشوقہ کے گھر والوں کو عاشق (شوکت)کے گھر میں داخل ہونے کے بارے میں پتہ چل گیا۔ گھر والوں نے اسے پکڑ لیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے اسے لاٹھی ڈنڈے اور لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا
اطلاع پاکر موقع پرپہنچی پولیس نے کسی طرح سے شوکت کو معشوقہ کے گھروالوں کے چنگل سے نکالا۔ ننہیال کے لوگ اسے سانگی پور سی ایچ سی لے گئے۔ جہاں بگڑتی حالت دیکھ کر لواحقین نے اسے ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔ اہل خانہ اس کے ساتھ ڈسٹرکٹ اسپتال جارہے تھے، لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ دیا واقعے کی اطلاع مقتول کے والد لال محمد عمراراپہنچے کر اودئے پور پولیس کو تحریر دے کر الزام لگایا ہیکہ راجندر سروج نے رات دو بجے فون کرکے شوکت کو اپنے گھر بلایا اور روہت سروج، کلاوتی، بٹو، رام سموجھ اور سنتوش کمار کے ساتھ مل کر اسے پیٹ پیٹ کر جان سے مار ڈالا۔
پولیس نے معشوقہ سمیت 6 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ معشوقہ، اس کی ماں کلاوتی، بھائی راجندر اور روہت کو پولیس حراست میں لیکر تفتیش کر رہی ہے انسپکٹر سبھاش یادو، انچارج اودئے پور نے بتایا کہ یہ قتل عشق و محبت کی وجہ سے ہوا ہے۔ تحریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپہ ماری کرنا شروع کردی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں