تازہ ترین

اتوار، 31 مئی، 2020

حضرت عمربن عبدالعزیز ہم شرمندہ ہیں

از قلم اسلامک ریسرچ اسکالر مفتی محمد ضیاءالحق قادری فیض آبادی
 حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ الله تعالی عنہ کی قبر مقدس کے ساتھ کچھ شرپسندوں نے  ایسی شرمناک حرکت  کی جس سے  اپ کے عشاق  میں غم اور غصہ کی لہر دوڑ اٹھی ظالموں نے اپ کی اور ان  کی  زوجہ مغفورہ کی قبر مقدس کھود کر نعش مبارک  پاؤں سے روندا کر  اس کی   بے حرمتی کی اور اس کے بعد نعش مبارک کو نظر آتش کر دیا اس خبر کو سنتے ہی امت مسلمہ کو شدید غم ہوا  اور ان کا  سکون و چین سب ختم ہو گیا ۔اج پہلی بار تاریخ نے ایسا منظر دیکھا ہوگا  کہ انسان اتنا بڑا ظالم ہوگیا  جو  اپنے پروردگار کے محبوب بندوں کی لاش مبارکہ کے ساتھ بے حرمتی کر کے  اپنے رب کو  عذاب کی دعوت دے رہا ہے 

شام میں سعودی نما  داعشی دہشت گردوں نے انبیاء کرام کے مزارات کے بعد حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالی علیہ و ان کی زوجہ کی قبروں کی بے حرمتی کر ڈالی اے امیرالمومنین عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالیٰ علیہ  ہم شرمندہ ہیں کہ آج ہم اور ہمارے حکمراں اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ سرِعام امت مسلمہ کے امیرالمومنین کی قبروں کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوٸے ہیں۔جب مسلمانوں کا  ایمان کمزور  الله عزوجل کی ذات با برکت  پر یقین کم  اور دنیا پر بھروسہ زیادہ ہو جائے  تو ایسے عالم میں  امت بے بس اور لاچار ہو کر  صرف افسوس اور  التجاوں سے گزارا کیا کرتی ہے  اور اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے بہت شرم کی بات ہے مسلم حکمرانوں نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہے۔انہیں بھی کچھ احتجاج تو کرنا چاھیئے۔اللہ رب العزت ان ظالموں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے آمین ثم آمین امیرالمومنین  عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالیٰ علیہ اور ان کی زوجہ مغفورہ کی قبر کی بے حرمتی کرنے والوں پر الله اس کے فرشتوں اور پوری عالم کے مومنین کی لعنت اے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالیٰ علیہ ہم شرمندہ ہیں دنیا میں کوئی ایسا مرد مجاہد  نہیں جو امیرالمومنین اور ان کی زوجہ  کی لاش کی بے حرمتی کرنے والے کو للکار سکےاے عمر بن عبدالعزیز ہم شرمندہ ہیں تیرے اصل جانشین اس  دنیا میں نہیں رہے ہم سے امت مسلمہ کے امیر کی  جسد مبارک تک تو سنبھالی نہ گئی اج کے اس دور پر فتن  میں جہان مکرم ہستوں کے جسد مبارک کے ساتھ بے حرمتی کی جا رہی ہے تو ایسے عالم میں امت مسلمہ کو ایک صلاح الدین ایوبی اور نورالدین زنگی کی ضرورت جو امت مسلمہ کے امیر المومنین کی لاش کی بے حرمتی کرنے والے کو للکار سکے دنیا بھر کے طاغوت اور ان کی  نام نہاد مسلم تنظیمیں  تحریکیں اس قسم کے واقعات پہ تقریبا ایک ہی پیج پہ نظر آئیں گی

چپ کا روزہ نہیں توڑیں گے
تھے تو آباء وہ تمہارے مگر تم کیا ہو
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو

الله عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولی اپنے حبیب صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے ظالموں کو اس کے انجام تک پہونچا دے امین یا رب

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad