وارانسی (یواین اے نیوز4مئی2020)رضوانہ دی وائر سمیت مختلف میڈیا ویب سائٹوں کے لئے کام کرتی تھیں۔ ان کے لکھے گئے نوٹ کی بنیاد پر ان کے والد نے شمیم نعمانی نامی شخص کے خلاف خودکشی کا مقدمہ درج کیا ہے۔جن جوار ویب سائٹ کے مطابق پیر کی صبح دس بجے تک متعدد بار دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلی تو کنبہ کے افراد نے شک کیا اور پولیس کو فون کیا ، جب پولیس نے آکر دروازہ توڑا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکے ہوئے ملی۔
جنسندیش ٹائمز کے مطابق ، ان کے کمرے میں ایک نوٹ ملا ہے ، جس پر 'شمیم نعمانی ذمہ دار ہے'۔ اس نوٹ کی بنیاد پر رضوانہ کے والد عزیز الحکیم نے شمیم نعمانی کے خلاف لوہٹا پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 306 (خود کشی کے جذبے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ والد نے بتایا ہے کہ شمیم انکی بیٹی کو بار بار ہراساں کرتا تھا،دی پرنٹ کے مطابق ، سی او صدر ابھیشیک پانڈے نے بتایا ہے کہ رضوانہ کے والد کی تحریر پر لوہٹا کا رہائشی شمیم پر خود کشی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ رضوانا کاشی ودیاپیٹھ اور بنارس ہندو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد گذشتہ کئی سالوں سے صحافت کررہی تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں