تازہ ترین

جمعہ، 29 مئی، 2020

انڈومان نیکوبارکی 11افرادپرمشتمل مع مستورات کی جماعت مظفرنگرسےآج اپنے وطن کے لئے روانہ

حاجی عزیزالرحمن صاحب نے جماعتوں کی واپسی کے سلسلہ میں جو محنت کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ڈاکٹرنوشادصدیقی
مظفرنگر/شاہدحسینی(یواین اے نیوز29مئی2020) انڈومان نیکوبارکی 11افرادپرمشتمل مع مستورات کی جماعت جومظفرنگرتھانہ بھوپہ کے حلقہ گاؤں روڈکلی میں اچانک لاک ڈاؤن نافذہوجانے کی وجہ سے پھنس گئی تھی اطلاعات کے مطابق روڈکلی کے جماعت کے ذمہ داران نے جمعیة علماء ضلع مظفرنگرکے نائب صدرحاجی عزیزالرحمن سے رابطہ کرکے جماعت کواپنے وطن واپس بھیجنے کو لیکرجودشواریاں سامنے تھیں ان کا تذکرہ کیاجس پرحاجی عزیزالرحمن نے ان لوگوں کوتسلی دی حاجی موصوف نے اپنی تفصیلی گفتگومیں نامہ نگارکوبتایاکہ انڈومان نیکوبارکی جماعت کی فلائٹ دلی سے وایاکلکتہ انڈومان نیکوبار27 مئی کوجانی تھی لیکن کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائٹ منسوخ ہوگئی تھی جس سے جماعت کے ساتھیوں میں ایک بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیاتھا

حاجی عزیزالرحمن صاحب نے اس معاملہ میں ضلع کے اعلی افسران سے رابطہ کرکے پرمیشن میں 29 تاریخ تک کی توسیع کرائی اور گاڈیوں کے پاس منظورکرائے جن کی تفصیل حاجی موصوف نے اس طرح سے بتائی جن کا پہلی گاڈی کا پاس نمبر 2374اور گاڈی نمبر up 12 5931 دوسری گاڈی کاپاس نمبر 2372 اورگاڈی نمبر up 12 an 9581 ان دونوں گاڈیوں کو حاجی موصوف نے روڈکلی گاؤں سے آج روانہ کیا اس موقع پرجماعت کے ساتھیوں کے ساتھ روانگی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہرحال میں اللہ کاشکراداکرناہے پورے ضلع اوربطورخاص گاؤں کیطرف سے نمائندگی کرتے ہوئے جماعت کے ساتھیوں کے سامنے ندامت کااظہارکیا کہا کہ جس طرح سے آپ لوگوں کی خدمت ہمیں کرنی چاہئے تھی وہ ہم سے نہ ہوسکی جیسے ہی یہ گاڈیاں گاؤں سے روانہ ہوئی توگاؤں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ساتھیوں نے حاجی عزیزالرحمن کے ساتھ ساتھ جمعیة علماء ہندکے قومی صدر مولاناسیدارشدمدنی کوبہت دعائیں دیں اس موقع پرڈاکٹرنوشادصدیقی نے اپنی آنکھوں دیکھاحال بیان کرتے ہوئے کہاکہ حاجی عزیزالرحمن صاحب نے جماعتوں کی واپسی کے سلسلہ میں جو محنت کی ہے وہ قابل ستائش ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad