تازہ ترین

منگل، 7 اپریل، 2020

مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کے نائب مہتمم مولانا شجاع الدین مظاہری، آمنہ جامع مسجد کے خطیب امام مولانا عبد القادر قاسمی نے پریس ریلیز جاری کر ملک کی سالمیت، اورحکومت کے زریعہ لگائے گئے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی علمائے کرام و سرکردہ شخصیات سے کی پرزور اپیل

دھن گھٹا سنت کبیر نگر/عقیل احمد خان (یواین اے نیوز 7 اپریل2020)تھانہ دھن گھٹا حلقہ واقع مسلم اکثریتی گاؤں موضع پولی سنت کبیر مدرسہ عربیہ بستان العلوم پولی کے نائب مہتمم مولانا شجاع الدین مظاہری ،وآمنہ جامع مسجد کے خطیب امام مولانا عبد القادر قاسمی نے گاؤں وعلاقے کے معزز اور سرکردہ عوام  وشخشیات سے ایک پریس ریلیز ،ویڈیو جاری کر اپنے خطابوں میں عوام سے  مشترکہ بیان جاری کر مزکورہ علمائے کرام نے کہا کہ جیسا کہ ہم سب اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ آج پوری عالم انسانیت خوف و ہراس کے مابین اپنی شب و روز کی زندگی گزر بسر کررہی ہے۔

 اور وہ خوف وہراس کسی ذات یا کسی شخص کا نہیں بلکہ ایک نہ نظر آنے والے جرثومہ کا ہے، جس کو ہم اور آپ کرونا وائرس کے نام سے جانتے ہیں اور اسی کرونا وائرس کے آگے پوری عالم انسانیت لاچار و بے بس نظر آرہی ہے، اس نازک وقت میں ہم  وعلاقے کے سرکردہ حضرات آئمہ مساجد علمائے کرام سے گزارش کی جاتی ہے کہ حکومت کے زریعے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر پاپندی سے عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو بھی اس عمل کو کرنے کی بھر پور کوشش کریں تاکہ ملک کی سالمیت برقرار رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad