گورکھپور(یواین اے نیوز7اپریل2020)اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔سعودی عرب کمانے گئے ایک نوجوان نے اپنی اہلیہ سے ویڈیو کال کے دوران توتو میں میں کرنے پر خودکشی کرلی۔ بیوی موبائل پر براہ راست خود کشی دیکھ کر بیہوش ہوگئی۔ لواحقین نے نوجوان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اسے خودکشی کرنے سے نہیں روک سکے۔ ویڈیو کالنگ پر سمجھانے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ بھی نہیں تھا جو اسے روک پاتے۔چنانچہ بے بس خاندان خود کشی کرتے دیکھتے رہے۔ت28 سالہ فسیر عالم ولد مرحوم محمد مبین جو گیڈا تھانہ علاقہ میں واقع پپرولی قصبہ کا رہائشی ہے،سات ماہ قبل سعودی شہر ریاض میں ملازمت کے لئے گیا تھا۔ پیر کی شام سات بجے ، وہ اپنی اہلیہ سے ویڈیو کال کر بات چیت کررہا تھا کہ اچانک دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔
بات اتنی بڑھ گئی کہ اس نے براہ راست خود کشی کرنی شروع کردی۔یہ سارا منظر دیکھ کر بیوی آفرین پروین بیہوش ہوگئی۔ گھر والے چیخ پڑےمحلے کے لوگ بھی جمع ہوگئے،سب نے تفسیر کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوا۔ تفسیر نے سب کے سامنے پنکھے پر جھول گیا ان دونوں کی شادی مئی -2017 میں ہوئی تھی۔واقعے کے بعد گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔لواحقین نے بتایا کہ انہوں نے گاؤں کے نورل سے رابطہ کیا جو سعودی عرب میں رہتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ کسی طرح تفسیر کے گھر پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ ویڈیو پر کنبہ اور گاؤں والوں نے دیکھا وہ سچ تھا۔واقعے کے بعد پورے گاؤں میں افراتفری ہے۔تفسیر کی اہلیہ اسپتال میں داخل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں