تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

مولانا طاہر مدنی کی مدد کیلئے آگے آئیں قوم کے افراد:الفلاح فرنٹ

 ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے والے مولانا طاہر مدنی آج آپکی مدد کے منتظر:ذاکر حسین 
نئ دہلی,(یو این اے نیوز 12اپریل 2020) مولانا طاہر مدنی پر سیڈیشن کا چارج لگانا حیرت و افسوس کی بات ہے,کیونکہ مولانا کا سابقہ ریکارڈ نہایت صاف ستھرا ہے۔اس کے علاوہ نابالغ بچوں کو جیل میں ڈالنا بھی پولیس پر ڈھیر سارے کھڑے کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج مولانا طاہر مدنی کیلئے قوم کے افرد اور انصاف پسند طبقے کو آگے آنا چاہئے۔مظلوموں کی مدد کرنے والے مولانا طاہر مدنی آج آپ سب کی مدد  کے منتظر ہیں۔

ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اب تک جتنے بھی ثبوت و شواہد ملے ہیں اس سے مولانا طاہر مدنی سمیت دیگر اٹھارہ افراد(جن میں نابالغ بھی شامل ہیں)کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔ذاکر حسین نے تمام سیاسی جماعتوں,سماجی کارکنان اور ملی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تمام لوگ متحد ہوکر بلریا گنج متاثرین کی مدد کریں۔واضح رہے کہ بلریا گنج میں گزشتہ ماہ سی اے اے کے خلاف مقامی خواتین نے شاہین باغ کی طرز پر مظاہرہ شروع کیا تھا۔مظاہرہ کو ختم کروانے کیلئے پولیس نے رات چار بجے خواتین کو زدوکوب کیا جس میں متعدد افراد سمیت ایک خاتون شدید طور زخمی ہو گئیں تھیں۔اس معاملے میں پولیس نے اسلامی اسکالر مولانا طاہر مدنی سمیت اٹھارہ افراد پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درر جیل بھیج دیا گیا تھا 

اور ابھی سارے لوگ جیل ہی میں ہیں۔۔الفلاح فرنٹ صدر نے اعظم گڑھ کی تمام انصاف پسند عوام سے مولانا طاہر مدنی کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔فرنٹ کے صدر نے کہا کہ آج ایک ایسا شخص جیل چلا گیا جو ہر وقت بلاتفریق سب کی مدد کیلئے کھڑا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2008بٹلہ ہائوس انکائونٹر کے وقت مولانا طاہر مدنی کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔آج اس عظیم شخص کو آپ سب کی ضرورت ہے لہذا سارے لوگ مولانا کیلئے آواذ بلند کریں۔الفلاح فرنٹ نے اس لڑائ کو قانونی طریقے سے لڑنے کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad