تازہ ترین

پیر، 20 اپریل، 2020

سونبھدر:دوکاندار نے تھانہ انچارج سمیت 4پولیس اہلکار کو دوکان میں بند کیا

سونبھدر:(یو این اے نیوز 20اپریل 2020) اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں پیر کو پترو گنج علاقے کیرام گڑھ قصبے میں انکوائری کے لئے پہنچے تھانہ انچارج،سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل کو دوکاندار دوکان میں ہی بند کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے یہاں بتایا کہ رام گڑھ قصبے میں کرانہ کی دوکان چلانے والے امیش اگرہری پیر کو اپنی دوکان کھل کر سامان فروخت کررہا تھا۔بغیر اجازت دوکان کھلونے کی اطلاع ملنے پر تھانہ انچارج مہندر پانڈے ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل دوکان پر پہنچے اور اجازت نامہ دکھانے کے لئے کہا۔اور دوکان کے اندر گھس کر ویڈیو بنانے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی اثناء میں امیش نے موقع ملتے ہی دوکان کا شٹر گرا دیا اور تالا لگا کر فرار ہوگیا۔ تھانے میں اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس عملے میں افراتفری مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کو دوکان سے باہر نکلوایا۔

ایس پی نے بتایا کہ دوکاندار امیش اگرہری اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یواین آئی کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad