تازہ ترین

جمعرات، 23 اپریل، 2020

سلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر اکمثریتی فرقہ کے لوگوں کواکسانے والے بیان پر ممبر پارلیمنٹ کے خلاف شکایت درج

نظام آباد:(یو این اے نیوز 23اپریل 2020) انڈین یونین مسلم لیگ کے وفد نے 21 اپریل کو نظام آباد رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کے خلاف پولیس کمشنر آف نظام آباد مسٹر کارتیکیا کو شکایت درج کی اور نظام آباد رکن پارلیمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ اکثریتی فرقہ کو مسلمانوں کے خلاف اکسانے کے بیان پر قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ڈی اروند نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اکثریت سے کہا کہ وہ اپنے کاروبار کے مقام پر بھگوا یا سری رام کا جھنڈا لگائیں تاکہ دیگر ہندو فرقہ کے لوگوں کو آسانی سے شناخت ہوسکے

 اور اپیل کی کہ وہ روز مرہ کی ضروری چیزیں جیسے ترکاری، فروٹ، کرانہ وغیرہ اپنے ہندو بھائی سے ہی خریدی کریں۔ ڈی اروند کی اُکسانے پر عمل کرتے ہوئے چند فرقہ پرست ذہن رکھنے والے افراد نے اقلیتی ترکاری کے کاروبار کرنے والوں کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے اور نظام آبا د کے کئی مقامات پر ترکاری بنڈیوں کو اکثریتی علاقوں میں فروخت کرنے سے روک دیاجارہا ہے۔ اس طرح ڈی اروند نے مذہبی آزادی کے نام پر نفرت کی سیاست چلارہے ہیں جو ان کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔ اور انہوں نے دو قوموں میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلارہے ہیں۔ عبدالغنی نے کہا کہ کرونا وائیرس وباء کے چلتے جس طرح نظام الدین مرکز کے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو کرونا وائیرس پھیلانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے گودی میڈیا نے جو نشانہ بنایا ہے اسی طرز پر نظام آباد میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے مسلمانوں کو کرونا وائیرس پھیلانے کے ذمہ دار بتاکر ان کے ساتھ تعصب برتنے کیلئے اکثریت میں ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں ملک کرونا وائیرس کے مہلک متعدی وبا کے خطرناک چیالنج سے گذررہا ہے

 ایسے وقت میں ملک کے ہر باشندوں کو بنا تفریق مذہب وملت ایک جٹ ہوکر ریاست اور مرکز کی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اس ماہماری سے سب کو ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان حالات میں ڈی اروند اپنی نفرت کی سیاست چلارہے ہیں جو دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں پھوٹ ڈالنے کا کام کررہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ عبدالغنی نے کہا کہ کسی بھی فرقہ کا سماجی بائیکاٹ کر نا دستور میں دی گئی اُن کے بنیادی حقوق کی آزادی کے خلاف ہے۔ مسلم لیگ ڈی اروند کے اس پھوٹ ڈالنے والی سیاست کی سختی سے مذمت کرتی ہے او رمطالبہ کرتی ہے کہ پولیس ان کے خلاف سختی سے قانونی کاروائی کرے

 تاکہ شہر میں امن وامان برقرار رہے اور نظام آباد کے دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں بھائی چارگی برقرار رہے۔ اس موقع پر عبدالغنی ریاستی جنرل سکریٹری اور شیخ مجاہد ریاستی نائب صدرمسلم لیگ موجو دتھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad