نئی دہلی (یواین اے نیوز7اپریل2020)کورونا وائرس کا قہر ہرطرف جاری ہے وہیں، دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر ، اتوار کی رات 9 بجے ،ملک بھر کے لوگوں نے 9 منٹ کےلئے دیئے اور موم بتیاں جلاکر اتحاد کا سب سے بڑا پیغام دیا۔اس دوران متعدد جگہوں پر پٹاخے بھی داغے گئے تھے ، لیکن ان میں بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو موم بتیاں روشن کرنے کے بجائے ، اپنے منہ سے ہی آگ نکالتے ہوئے نظر آئے۔
جی ہاں حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ایک شخص اپنے منہ سے آگ نکالتے ہوئے نظر آرہا ہے۔جب آپ یہ ویڈیو غور سے دیکھیں گے ، تب آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ شخص موم بتی کے ذریعے اپنے منہ سے آگ نکال رہا ہے ،تبھی اسکے منہ میں آگ لگ جاتی ہے۔منہ میں لگی آگ دیکھ کر آس پاس کے لوگ اس کو بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں