تازہ ترین

پیر، 20 اپریل، 2020

قصبہ انتظامیہ کا بھوگاؤں وکاس منچ نے پھولوں سے استقبال کیا

مین پوری ۔حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 20اپریل 2020)لاک داؤن میں اپنی فکر کئے بنا قصبہ میں مسلسل گشت کر رہے،لوگوں کولاک داؤن کی افادیت بتارہے،کوروناوائرس  جیسے مہلک مرض کے تئیں لوگوں کو خطرے سے آگاہ کر رہے،اپنی ڈیوٹی کو بحسن خوبی نبھا رہے،پولس اور اعلیٰ افسران کا آج بھوگاؤں وکاس منچ کے ارکان نے جوشیلہ استقبال کیا۔

آج،ایس ڈی ایم سدھیر کمار،  علاقائی پولس افسر ا پریانک جین اورانسپکٹر کوتوالی بھوگاؤں پہوپ سنگھ سمیت پولیس اہلکاروں  کا پیدل گشت کے دوران گلاب پوشی کرتے ہوئے، گلابوں  کی پتیوں کو ان کی راہ میں اڑاتے ہوئے  پر جوش استقبال کیا، 

چھوٹا بازار  پہنچنے پر انتظامیہ زندہ باد، اور پولیس زندہ باد کے نعرے  لگائے گئے۔اس موقع پر آشیش تیواری، اپنے کار کنان کے ساتھ موجود رہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad