تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

مالیگاؤں پولیس انسپکٹر شیخ اظہر نے خود کو گولی مار لی

 مالیگاؤں(یو این اے نیوز 12اپریل 2020) مالیگاؤں پولیس کے پی ایس آئی اظہر شیخ نے اپنی سروس ریوالور سے کمپٹی  میں گولی مارکر خودکشی کرلی واقعہ سینچر کے روز  شام 7 بجے کا ہے جب پولیس کنٹرول روم میں اعلی حکام اور
شہر کے کچھ ذمہ داران کی میٹنگ جاری تھی ۔ اسی دوران پولیس کنٹرول روم کے احاطے میں ہی واقع اپنے آفس میں انسپکٹر اظہر شیخ نے خود کو گولی مار لی ۔ ان کی عمر چالیس سال بتلائی گئی ۔ پچھلے دس مہینے سے وہ ڈی وائے ایس پی رتنا کرنولے کے ریڈر کے طور پر مالیگاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

 مرحوم انسپکٹر اظہر کا آبائی وطن جلگاؤں ہے ۔ بتایا گیا کہ وہ کسی خانگی تنازعے کے چلتے ذہنی الجھن کا شکار تھے۔ امن کمیٹی کے رکن ریاض انصاری کے مطابق انکی اہلیہ کی طرف سے 498 کے تحت شکایت اور کیس چل رہا تھا۔ تاہم خودکشی کی وجہ کیا ہے اس بارے میں پولیس نے فوری طور پر کچھ بھی نہیں بتایا ہے ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جنرل اسپتال بھیجا گیا ہے اور رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad