تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کا تشدد قابل مذمت: مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی

چھترگاچھ،کشن گنج(یواین اے نیوز12اپریل2020) گذشتہ کل کشن گنج میں پولیس اہلکار نے فخر عالم نامی ایک شخص کو پیٹ کو ادھ مرا کردیا ہے، جس سے پورے کشن گنج میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس موقع پر مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل نے پولیس کے ذریعے کیے جارہے تشدد کی مذمت کرے ہوئے پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا صدیقی نے کشن گنج کے ایس ڈی ایم شاہنواز نیازی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ اس طرح کی خبر افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو اتنے لوگ کورونا سے نہیں مریں گے۔

جتنے کہ پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوجائیں گے، مولانا نے ایس ڈی ایم سے کہا کہ اس پولیس اہلکار کو جلد از جلد سسپنڈ کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کل شہر کشن گنج میں فخر عالم نامی ایک شخص کو پولیس اہلکار نے اس طرح پیٹا کہ اب وہ موت اور زندگی کے درمیان اپنی قسمت آزما رہا ہے، فخر عالم ابھی آئی سی یو میں بھرتی ہے، پولیس اہلکار کی شناخت ہوچکی ہے، ایس ڈی ایم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بے رحم پولیس اہکار کے خلاف کڑا اقدام کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad