تازہ ترین

جمعہ، 10 اپریل، 2020

خلیجی ممالک میں کویڈ۔ 19کے خطرے سے دوچار ہندوستانی تارکین وطن کو حکومت ہند مدد کرے۔ ایس ڈی پی آئی کا وزیر اعظم کو میمورنڈم

نئی دہلی(یو این اے نیوز 10اپریل 2020)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)کی جانب سے پارٹی قومی صدر ایم کے فیضی نے خلیجی ممالک میں رہنے والے ہندوستانی تارکین وطن کو مدد کرنے کے مطالبے پر مشتمل ایک میمورنڈم وزیر اعظم کو ارسال کیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کویڈ۔19وبائی بیماری کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہے۔یہ اطمینان کی بات ہے کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں ہم ہندوستان کے عوام ملکر اپنی جانوں کیلئے اس شدید خطرے کا مقابلہ کررہے ہیں۔ سرکاری اور رضاکار ایجنسیوں کے ذریعے لوگوں کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کی وجہ سے ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کوروک سکے ہیں۔ لیکن دوسرے ممالک میں کام کرنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں کی پریشان کن حالت کے بارے میں ہمیں اطلاعات اور شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہر ملک کی ترجیح اس کے اپنی شہری ہوتے ہیں ، لہذا بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن بھی ہندوستانی حکومت کی مناسب توجہ کے مستحق ہیں۔

 میمورنڈم میں حکومت ہند کو اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ 60%فیصد سے زیادہ کل ہندوستانی تارکین وطن جی سی سی ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان ، کویت، بحرین وغیرہ میں ہیں۔ بہت سے خلیجی ممالک میں ان کی آبادی مقامی آبادی سے تجاوز ہے۔ مثال کے طور پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی پوری آبادی کا تقریبا 30%فیصد ہیں۔ مزید یہ کہ ہمارے ملک کے بہت سارے خطوں میں ان کے ذریعہ حاصل کردہ زر مبادلہ ہماری معیشت کو برقرار رکھنے اور ترقی میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے ۔لہذا ، موجودہ عالمی آفات کے اس وقت وہ ہماری مساوی توجہ اور مدد کے مستحق ہیں۔ ہندوستانی تارکین وطن نے ان کے ممالک میں مناسب توجہ نہیں دیئے جانے کی وجہ سے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے وطن لوٹنے کیلئے انہیں فلائٹس کا انتظام کیا جائے۔ بہت سارے لوگ جو گھروں میں قرنطینہ میں ہیں انہیں بروقت طبی امداد حاصل نہیں ہے ۔ان میں سے بیشتر عام مزدور اور سیلز مینوں کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ۔وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ کھانے کا بندوبست بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ 

ایک دوسرے کی مدد کرنے میں بھی ان کیلئے حدود ہیں۔ اس صورتحال میں لاکھوں ہندوستانی جو کورونا پھیلنے کی وجہ سے جی سی سی ممالک میں قید ہیں ، ان کی جانب سے میری آپ سے گذارش ہے کہ ان کیلئے مندرجہ ذیل خدمات کا فوری بندوبست کریں۔ 1)۔برائے مہربانی متعلقہ خلیجی حکومتوں سے رابطہ کریں اور وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو خصوصی فلائٹس کا انتظام کرکے انہیں وطن واپس لائیں۔ ہم نے پہلے ہی ہندوستان میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کیلئے اس طرح کی خدمات فراہم کرچکے ہیں اور چین کے ووہان میں پھنسے ہندوستانیوں کو بھی اسی طرح وطن واپس لاچکے ہیں۔ 2)۔میری گذارش ہے کہ ہماری وزرات خارجہ میں ایک باقاعدہ نظام کام کرنا چاہئے تاکہ ہر بیرون ملک میں مقیم تارکین وطن سے متعلق امور کو روزانہ الگ سے حل کیا جاسکے اور ان کی نگرانی کی جاسکے۔ نیز یہ بھی گذارش ہے کہ وزیر اعظم ، جی سی سی ممالک کے ہر سربراہ سے براہ راست بات کرسکتے ہیں تاکہ وہاں کے ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ 3)۔ اس ہنگامی صورتحال میں ان ممالک میں ہندوستانی سفارت خانے اور قونصل خانے وہاں موجود ہمارے شہریوں کی حمایت میں زیادہ فعال کردار ادا کرسکیں گے۔

 میری آپ سے گذارش ہے کہ اس سلسلے میں ہمارے تمام جی سی سی سفارت خانوں کو درج ذیل ہدایات دیں۔ a)۔مستقل بنیاد پر تمام ضرورت مند ہندوستانی خاندانوں ، بیچلر اور مزدور کیمپوںمیں کھانے کی کٹس کا انتظام کیا جائے ۔ b)۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی ہندوستانی کو مناسب اور بروقت طبی دیکھ بھال سے انکار نہ کیا جائے ،خاص طور پر ان لوگوں کو جن میں وبا کی علامات ہیں یا جو کویڈ۔19ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ c)۔ہندوستانی شہری خلیجی ممالک میں آپریٹر اور صحت کارکنان کی حیثیت سے بڑی تعداد میں طبی خدمات انجام دینے میں سب سے آگے ہیں۔ چونکہ انہیں کورونا وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ ہے ، لہذا ہمارے سفارت خانے کے ذریعہ ان کیلئے ضروری تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ d)۔ہمارے سفارت خانون اور قونصل خانوں کے ذریعہ مختلف ہندوستانی تارکین وطن اسوسی ایشنوں کی خدمات کا درست استعمال اور کوآرڈنیشن ہونی چاہئے یہ کام اتنے زیادہ ہیں کہ وہ صر ف ہماری سرکاری عملے کے ذریعہ پورے نہیں ہوسکیں گے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad