تازہ ترین

بدھ، 8 اپریل، 2020

کل14شعبان9اپریل جمعرات مسلمان گھروں پرہی عبادت کریں۔مفتی عاشق

مظفرنگرشاہد حسینی(یواین اے نیوز 8اپریل2020)شعبان کی پندرہویں شب میں عبادت کرنا اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے البتہ کوشش ہماری طرف سے یہ کی جائے کہ حالات کے پیش نظر اس عبادت کومسلمان اپنے گھروں پر تنہا تنہا کریں۔دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پھلت مظفر نگر کے قاضی شریعت ڈاکٹر مفتی محمد عاشق صدیقی ندوی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویسے ہی پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور طبی ماہرین بھی بھیڑ بھاڑ سے بچنے کی ہدایات جاری کررہے ہیں اس رات میں حضور اکرم ﷺ سے قبرستان جانا بھی ثابت تو ہے، مگرجانا ضروری نہیں ہے اس لئے وبائی مرض پھیلنے کی وجہ سے امسال شب برات کو قبرستان جانے کی کوشش نہ کریں اور مساجد میں اجتماعی عبادت نہ کریں، بلکہ اپنے گھروں ہی میں رہ کر نماز پڑھیں، قرآن کی تلاوت کریں، اللہ کا ذکر کریں۔

 توبہ واستغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے اس وبائی مرض کے خاتمہ کے لئے خوب دعائیں بھی کریں تاکہ رمضان آنے سے قبل یہ وبائی مرض ختم ہوجائے۔ 25 یا 26 اپریل سے رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہورہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے فیضیاب فرمائے۔ آمین۔ مفتی عاشق نے کہا کہ شب برأت میں عبادت کریں، لیکن اسے لازم یا واجب سمجھنا درست نہیں ، اور پوری رات جاگنا بھی ضروری نہیں ،بلکہ اگر نماز عشاء اور فجر باجماعت وقت پر پڑھنے کا اہتمام کرلیں تب بھی پوری رات عبادت کرنے کا ثواب ملے گا۔اور آج کل اس رات میں اجتماعی عبادات کا جو اہتمام ہونے لگا ہے کہ اس رات میں مخصوص طرح کی نمازیں پڑھی جاتی ہیں اور ان کی ترغیب دی جاتی ہے اس طرح کی باتوں کا ثبوت نہیں ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad