تازہ ترین

جمعہ، 10 اپریل، 2020

تحصیل دھن گھٹا حلقہ میں علمائے کرام کی اپیل اور حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر عمل پیرا،دکھی قرب جوار کی معزز عوام علاقے میں کہیں سے کسی ناخوش گوار کی اطلاع نہیں،مولانا مستقیم قاسمی

دھن گھٹا سنت کبیر نگر،ابوالحسنات قاسمی(یو این اے نیوز 10اپریل 2020)تحصیل دھن گھٹا حلقہ  واقع مسلم اکثریتی گاؤں مہولی چھتہی مانپور نہالوپور پولی مہادیوا جھینگوراپار مڑھا ناون خرد نیتواپور  دولھا پار، چندولی معافی.روضہ سمیت نصف سے زائد مواضعات میں حکومت کی جانب سے  لاک ڈاؤن کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو دیکھا گیا، اس موقع پر مدرسہ عربیہ بستان العلوم کے نائب مہتمم مولانا شجاع الدین مظاہری نے کہا کہ شب برات ایک مقدس رات ہے،اور یہ بہت ہی اہمیت کی حامل  ہے اس رات میں خدا تعالیٰ گنہگاروں کی مغفرت  کرتا ہے۔

 اور اس کی عنایات ہر وقت جلوہ فگن ہوتی ہے مولانا مستقیم قاسمی بلرام پوری نے کہا کہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے اعلان علاقے کی عوام کو مکمل عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے آگے پوری عالم انسانیت لاچار و بے بس نظر آرہی ہے، اس نازک وقت علاقے کے سرکردہ حضرات و آئمہ مساجد علمائے کرام نے حکومت کے زریعے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر پاپندی سے عمل پیرا ہونےکی حکومت کو یقین دہانی بھی اور دوسروں کو بھی اس عمل کو کرنے کی بھر پور کوشش کی تاکہ ملک کی سالمیت برقرار رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad