سمستی پور ،عبد الرحیم سرسیاوی ۔یو این اے نیوز 24اپریل 2020سمستی پور ضلع کے حسن پور روڈ پرکھنڈ کے سرسیہ گاؤں کے لوگ دہلی آزاد پور منڈی میں پھنسے ہوئے تھے یہ لوگ خفیہ طریقہ سے گاؤں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جب انکی آمد کا علم وارڈ کونسلر جناب انور اقبال صاحب کو ھوئی تو انہوں نے ان لوگوں سے کہا کہ آپ لوگ جانچ کروالیں ورنہ بصورت دیگر ھم بلاک صحت آفیسر کو بلاکر آپکی جانچ کروائیں گے
یہ لوگ وارڈ کونسلر سے بدتمیزی کی اور ھاتھا پائی کی نوبت آپہنچی موقع پر حسن پور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ڈی کے شرما اپنے ٹیم کے ساتھ گاؤں پہنچے اور تمام 23لوگ کاطبی معائنہ کیا اور نمونہ لیکر چلے گئے آج انہوں نے رپورٹ بھیجی ہے جس میں تمام کی صحت بہتر ہے اور کورونا منفی ہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں