تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

لاک ڈاؤن کی چھٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اپنی نسلوں کی تربیت کریں

امریکہ کی لونڈی ھالی وڈ اور بالی وڈ کی 70 سالہ فحش فلم انڈسٹری کو ترکی ڈرامہ غازی ارطغل نے صرف دو سال میں دفن کر دیا ؎ گزشتہ 60 ،70 سال سے مسلمانوں سمیت عالم دنیا کو فحش فلمیں اور جھوٹے ڈرامے مصنع ومسجع کرکے پھولوں میں سجا کر لوگوں میں بالخصوص مسلمانوں میں پیش کرنے والا یورپ اور انڈیا ترکی ڈرامہ غازی ارطغل کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا جس کا واضع ثبوت یہ ھے کہ انڈین حکومت نے اپنے اداکاروں پر پابندی لگادی ہے کہ تم ترکی ڈرامہ غازی ارطغل کی اردو زبان میں ڈبنگ نہیں کرو گے جس کے بعد پاکستانی اداکاروں نے سیزن ون کی ڈبنگ کی ھے۔ ترکی نے ڈرامہ غازی ارطغل بنا کر مسلمانوں کو نہ صرف اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو یکجا کرنے کی کامیاب ترین کوشش کی ہے۔ اس وقت غازی ارطغل اور غازی عثمان ڈرامہ 150 سے زیادہ ممالک میں میں ترجمہ کے ساتھ نشر ھو رہا ھے جوکہ دنیا میں سب سے ‏زیادہ دیکھا جانے والا حقائق پر مبنی ڈرامہ ھے ترک ڈرامہ غازی ارطغل نے نوجوانوں کو اپنا کھویا ہوا مقام (خلافت عثمانیہ ) حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ پرجوش کر دیا ھے. 

جبکہ کشمیرو فلسطین کے مسلمان بھی اس ڈرامے سے اپنی آزادی کے لئے نہایت پرجوش ہوتے جارہے ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹاٸمز اور واشنگٹن پوسٹ نے اس ڈرامے کو خاموش ایٹم بم اور غیر مسلم کے لئے سلو پوائزن کہا ھے۔ مسلم امہ کو اپنی اسلامی تاریخ اپنی نسل کو بتا کر اور عالم کفر کے خلاف یکجا ھونا ھو گا.لہذا ہر ایک مسلم پر لازم ہے کہ اپنا قیمتی وقت فیس بک واٹس ایپ پر فضول ضائع کرنے کے بجائے اس ترکی ڈرامہ غازی ارتغل کو خود بھی دیکھیں اور اپنے گھر میں بچوں بالخصوص خواتین کو اس کے دیکھنے کی ترغیب دلائیں۔اگر اپ نے اس ترک ڈرامے کی ایک قسط دیکھ لی تو آپ رک نہیں سکیں گے۔ اور یہود وہنود ایسی ایسی شازشیں آپ پر عیاں ہوں گی کہ آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔سب کچھ یہیں بتا دیا تو آپ دیکھیں گے کیا ؟چلیں آج سے شروع کریں چھٹیوں کا جائز فائدہ اٹھائیں اور اپنی نسلوں کی تربیت اورمسلمانو‍ں کا کھویا ہوا وقار حاصل کریں۔جزاک اللہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad