تازہ ترین

اتوار، 12 اپریل، 2020

جونپور میں کورونا پوزیٹو کیس ملنے سے دیوبند کے مدرسہ میں پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم

دیوبند۔دانیال خان۔(یو این اے نیوز 12اپریل 2020)دیوبند کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے جون پور کے ایک25سالہ طلبہ کے کورونا مثبت پائے جانے پر محکمہ صحت کی ٹیم مزکورہ مدرسہ میں پہنچ گئی،جہاں انہوں نے جونپور کے طلبہ کے ساتھ کمرے میں رہنے والے طالبعلم اور بس کے ڈرائیور و ہیلپر کو کوارنٹائن کیا ساتھ ہی تینوں کے سیمپل جانچ کے لئے لیب بھیج دئے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ دیوبند کے ایک مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والا طالبعلم لاک ڈاؤن کے بعد 27مارچ کو بذریعہ بس اپنے گھر جونپور گیا تھا،

دیوبند کے تین طلبہ اور مرادآباد کے چار طلبہ بھی اس کے ساتھ تھے،گزشتہ روز جونپور میں مزکورہ طالبعلم کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی،ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد جب اس کا سیمپل لیب میں بھیجا تو وہ کورونا مثبت پایا گیا،جس پر ضلع میڈیکل ٹیم نے مدرسہ میں پہنچ کر طالبعلم کے ساتھ کمرے میں رہنے والے دیگر طالب علم اور جس بس میں میں وہ جونپور گیا تھا اسکے ڈرائیور اور ہیلپر کو کوارنٹائن کر دیا ساتھ ہی تینوں کے سیمپل جانچ کے لئے میرٹھ میڈیکل کالج بھیج دئے گئے۔وہیں دیوبند کے ہی ایک شخص کی ہاپڑ میں کورونا مثبت پائے جانے اور مراد آباد میں دیوبند کے چار لوگوں کو کوارنٹائن کئے جانے کی اطلاع ملی ہے

،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر جے پی تیاگی نے بتایا کہ دیوبند کا رہنے والا ایک جماعتی ہاپوڑ میں کورونا مثبت پایا گیا ہے اور دیوبند کے ہی محلہ عبدالحق، ضیاء الحق اور بیریان سے چار لوگ جماعت میں مراد آباد گئے ہوئے تھے جنہیں وہاں کورنٹین کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad